Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائیکورٹ محض تین روز قبل بانی کیو ایم پر پابندی ختم کرانے والے درخواست گزار سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت


سندھ ہائیکورٹ محض تین روز قبل بانی کیو ایم پر پابندی ختم کرانے والے درخواست گزار سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت
 Posted on: 9/1/2022 1
سندھ ہائیکورٹ محض تین روز قبل بانی کیو ایم پر پابندی ختم کرانے والے درخواست گزار سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت
فریقین کو نوٹس جاری عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز اور دیگر کو 13 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا حکم
درخواست میں آئی جی سندھ ،محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے 
نثار پہنور نے بانی ایم پر ایم پابندی ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،
درخواست گزارنثار پہنور کو 30 اگست کی رات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گجر سے گرفتار کرلیا ہے،درخواست گزار
میرے والد سے متعلق ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے ،درخواست گزار محسن پہنور 
بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی سماعت میں نثار پہنور سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا تھا ،خالد ممتاز وکیل درخواست گزار


لندن… یکم ستمبر 2022ئ
ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی اورسینئرکارکن نثارپہنور کی جبری گمشدگی اورغیرقانونی طورپرحبس بیجا میں رکھنے کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی مگرسندھ ہائیکورٹ نے نثارپہنور کی فوری بازیابی کے لئے احکامات جاری کرنے کے بجائے حیرت انگیز طورپرپٹیشن کی سماعت 13اکتوبر2022ء تک ملتوی کردی ۔ 
واضح رہے کہ نثارپنہورنے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین پرمیڈیاپرپابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں 27اگست کوآئینی پٹیشن دائرہ کی تھی اوراس کی سماعت 30  اگست کوہونی تھی لیکن سماعت سے ایک روزپہلے ہی انہیں ان کے گھرسے رینجرزنے گرفتارکرلیا۔نثارپہنورکی جبری گمشدگی اور حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف ان کے صاحبزادے محسن پہنور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت آج ہوئی ۔درخواست میں آئی جی سندھ ،محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ انہوںنے درخواست میں عدالت کوبتایاکہ میرے والدنثار پہنور نے سندھ ہائیکورٹ میں بانی ایم پر ایم پابندی ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی لیکن نثار پہنور کو 30 اگست کی رات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر سے گرفتار کرلیا ہے ۔ میرے والد سے متعلق ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے ۔  
 درخواست گزار کے وکیل خالد ممتاز ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ انہوں نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت میں نثار پہنور کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا تھا ۔ خالدممتاز کے دلائل پر عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں13 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ نثار پہنور کے اہل خانہ اورقانونی ماہرین نے اس امرپر شدیدحیرت کااظہارکیاکہ نثارپہنورکے اہل خانہ کے شدیدتحفظات اورخدشات کے باوجود چھ ہفتوں کے بعد کانوٹس جاری کیاجاناباعث حیرت ہے ۔ 



4/19/2024 9:00:55 AM