Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں ،ہمارے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔سفیان یوسف


ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں ،ہمارے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔سفیان یوسف
 Posted on: 6/5/2018 1
ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں ،ہمارے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔سفیان یوسف
ہم مہاجرہیں، ہمیں مہاجرہونے پر فخرہے اورہم محروم ومظلوم مہاجروں کے حقوق لے کررہیں گے۔سفیان یوسف
پاکستان میں کالعدم تنظیموں کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت ہے لیکن آئین وقانون پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔ہاشم اعظم
حقوق کی آواز کو طاقت سے کچلنے کی روش ترک کرنی ہوگی۔ ایم کیوایم یوکے برمنگھم یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار سے خطاب

لندن ۔۔۔ 5 جون 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے کہاہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں لہٰذا ہمارے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے برمنگھم یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہ جس میں برمنگھم یونٹ کے کارکنوں اورہمدردوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ تقریب سے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اوربرمنگھم یونٹ کے انچار ج اشرف بیگ نے بھی خطاب کیا۔ سفیان یوسف نے کہاکہ پاکستان میں پنجابی، پختون، سندھی ، بلوچی ، سرائیکی ، کشمیرے ،ہزارے وال اورکئی لسانی اکائیاں رہتی ہیں، ہر موقع پر تمام لسانی اکائیوں کی بات کی جاتی ہے اور ان لسانی اکائیوں کے اظہارپر کسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوتالیکن جب مہاجروں کی بات کی جاتی ہے تو متعصب عناصر اس پر شدیداعتراضات کرنے لگتے ہیں اوروہ مہاجروں کوخودکوپاکستانی بننے اورکہلانے کادرس دینے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجرایک حقیقت ہیں اورمہاجروں کے وجودسے انکا رنہیں کیاجاسکتا۔ہم مہاجرہیں، ہمیں مہاجرہونے پر فخرہے اورہم محروم ومظلوم مہاجروں کے حقوق لے کررہیں گے۔سفیان یوسف نے کہاکہ مہاجروں کوسندھ میں آبادکرکے کسی نے مہاجروں پرکوئی احسان نہیں کیا، ہمارے آباؤاجدادنے پاکستان بنانے کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی اور1950ء کے لیاقت نہروپیکٹ کے تحت سندھ سے انڈیاواپس جانے والے ہندووں کی متروکہ املاک ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجروں کو ملنی تھیں لیکن مہاجروں کویہ متروکہ املاک نہیں دی گئیں بلکہ جن مہاجروں کواندرون سندھ جواملاک ملیں وہ بھی لسانی فساد کے نام پر مہاجروں سے چھین لی گئیں اورمہاجروں کواندرون سندھ سے ہجرت کرنے پرمجبورکردیاگیا۔ سفیان یوسف نے کہاکہ ہم نے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائی توہم پر ریاستی مظالم کے پہاڑتوڑنے شروع کردیے گئے ، ہمیں آج بھی آپریشن کے نام پر طاقت سے کچلاجارہاہے، ہم پر ہمارے ہی شہرکی زمین تنگ کردی گئی ہے ،قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرپر پابندی عائد ہے ، ہمارے مرکزنائن زیروکوسیل کردیاگیا، دفاترکومسمارکردیاگیااور ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا، ہمیں ہمارے شہداء کی یادگارپر فاتحہ تک پڑھنے کی اجازت نہیں ہے، ایسی صورتحال میں ہمارے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کوہونے والے الیکشن کے بائیکاٹ کریں اوراسے کامیاب بنائیں۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میںآج سچ بولنااورظلم کوظلم کہناسب سے بڑاجرم بن گیاہے ،ملک میں صرف اسی کوآزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت ہے جواسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ بننے کے لئے تیارہویااسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لئے کام کرتاہو ۔اور جوحقو ق کے حصول کے لئے آواز اٹھاتاہے اور ریاستی مظالم کوچیلنج کرتاہے اس کوغدارقراردیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کوتوکھلے عام سرگرمیاں انجام دینے اور سیاسی جلسے جلوس تک کرنے اورسیاست میں حصہ لینے کی اجازت ہے لیکن وہ جماعت جوآئین وقانون پر یقین رکھتی ہے اس کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔ انہوں نے کہاجب تک یہ سلسلہ جاری رہے گاملک مستحکم نہیں ہوسکتا۔ حقوق کی آواز کو طاقت سے کچلنے کی روش ترک کرنی ہوگی۔ 
*****














4/25/2024 3:57:14 AM