Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نائن زیرو عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس رینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں، اندھادھندگرفتاریوں کے واقعات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں کا تفصیلی جائزہ


نائن زیرو عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس رینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں، اندھادھندگرفتاریوں کے واقعات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں کا تفصیلی جائزہ
 Posted on: 8/17/2016
نائن زیرو عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
رینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں، اندھادھندگرفتاریوں کے واقعات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں کا تفصیلی جائزہ 
پنامہ لیکس کے حوالہ سے قائم کی گئی اپوزیشن جماعتوں کی ٹی او آرزکمیٹی سے مکمل لاتعلقی اختیارکی جائے،رابطہ کمیٹی کامتفقہ فیصلہ
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
گزشتہ تین برسوں سے مہاجروں کو ریاستی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی
مہاجروں کا سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے دفاتراورکارکنان کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں ،رابطہ کمیٹی
مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے، رابطہ کمیٹی
حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مہاجروں کے ساتھ ظلم وستم کے خلاف کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کی جارہی،رابطہ کمیٹی
کارکنان وعوام پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم اورناانصافیوں کے خلاف پرامن جمہوری احتجاج کا ہرراستہ اپنایاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔17، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان نے کی ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے دفاتراور ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے گھروں پر رینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں، اندھادھندگرفتاریوں اور حراست کے دوران ان پر وحشیانہ تشددکے مسلسل واقعات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ گزشتہ تین برسوں سے مہاجروں کو ریاستی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہا ہے ، مہاجروں کا سیاسی ، معاشی ، تعلیمی اور جسمانی قتل عام کیاجارہا ہے ، گھرگھر چھاپے گرفتاریاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں ،مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایم کیوایم اورمہاجروں کے ساتھ ظلم وستم اورناانصافیوں کے خلاف کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں مزیدبتایاگیا کہ پنامہ لیکس کے حوالہ سے قائم کی گئی اپوزیشن جماعتوں کی ٹی او آرزکمیٹی میں بھی ایم کیوایم کے ساتھ ظلم وزیادتی کے خلاف کوئی بات نہیں کی جارہی ہے لہٰذا اس کمیٹی میں ایم کیوایم کے نمائندوں کی شمولیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ پنامہ لیکس کے حوالہ سے قائم کی گئی اپوزیشن جماعتوں کی ٹی او آرزکمیٹی سے مکمل لاتعلقی اختیارکی جائے، ایم کیوایم کے نمائندوں کو مذکورہ کمیٹی سے الگ کردیاجائے اور ایم کیوایم کے کارکنان وعوام پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم اورناانصافیوں کے خلاف پرامن جمہوری احتجاج کا ہرراستہ اپنایاجائے ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور چھاپوں گرفتاریوں کے خلاف پرامن احتجا ج جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔

4/19/2024 3:13:05 AM