Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے


این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے
 Posted on: 4/4/2016 1
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے 
نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں بڑے انتخابی جلسہ کے بعد نارتھ ناظم آباد کی یوسی 17سخی حسن ، یوسی 16شادمان اور نارتھ کراچی 
کی یوسی 4بارہ دری میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد 
جناب الطاف حسین نے 3سال قبل بھی اپنی ہی پارٹی کے بڑے عہدوں پر فائز ایسے عناصر کی نشاندہی کردی تھی جو چائنا کٹنگ ، گھروں پر قبضے اور لوٹ مار میں ملوث تھے، رابطہ کمیٹی رکن محترمہ زرین مجید 
بدقسمتی سے آج ایسے جرائم میں ملوث اور ایم کیوایم کے لئے بدنامی کا باعث بننے والے نام نہاد ٹولہ کو لاکر جناب الطاف حسین کی
کردار کشی کا مزموم عمل کرایاجارہا ہے، محترمہ ذرین مجید 
ایم کیوایم کو دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اس کے جائز جمہوری اور سیاسی حقوق دیئے جائیں، نامزد امیدور این اے 245محمد کمال 
کراچی ۔۔۔4، اپریل 2016ء
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹاؤن حیدری مارکیٹ پر بڑا انتخابی جلسہ ہوا جبکہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں اور گھر گھر عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد یوسی 17سخی حسن پر بڑی انتخابی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید اور حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے خطاب کیا۔ اسی طرح نارتھ ناظم آباد یوسی 16شادمان اور نارتھ کراچی کی یوسی 4بارہ دری میں کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں جن سے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم اور محبوب عالم نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکین بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 3سال قبل بھی اپنی ہی پارٹی کے بڑے عہدوں پر فائز ایسے عناصر کی نشاندہی کردی تھی جو چائنا کٹنگ ، گھروں پر قبضے اور لوٹ مار میں ملوث تھے لیکن بدقسمتی سے آج ایسے جرائم میں ملوث اور ایم کیوایم کے لئے بدنامی کا باعث بننے والے نام نہاد ٹولہ کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی میں لاکر جناب الطاف حسین کی کردار کشی کا مزموم عمل کرایاجارہا ہے تاکہ عوام میں اشتعال پیدا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ مضبوط ہے اور رہے گا اور اس میں دراڑیں ڈالنے والے ماضی کی طرح ذلیل ر سوا ہوں گے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال نے کہاکہ ایم کیوایم کو دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اس کے جائز جمہوری اور سیاسی حقوق دیئے جائیں اور عوام میں پیدا ہونے والے احساس محرومی کو دور کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی اور جمہوری عمل میں عوامی حمایت کی طاقت کا منبع ہے اور عوامی حمایت کو پیروں تلے روندنے کا عمل کرنے والے کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوسکتا ہے ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ این اے 245کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں عوامی جوش و خروش نے نامزد امیدوار محمد کمال کی جیت کی قبل از وقت نشاندہی کردی ہے ۔ انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کو 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کراکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقید ت ومحبت کو ایک مرتبہ پھر دنیا پر ثابت کردیں ۔ 

4/25/2024 12:56:19 PM