Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم


پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم
 Posted on: 3/30/2016
پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم 
ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے والے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل اور ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے 
کا مذموم عمل کررہے ہیں ، نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق 
انتخابی مہم کے سلسلے میں لائیزایریا ٹاؤن کی یوسی 09اور یوسی 10میں منعقدکی گئیں کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
فیصل رفیق نے سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 07اور یوسی 08میں حق پرست شہداء اور لاپتہ کارکنوں کی رہائشگاہوں پر 
جاکر لواحقین اوراہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کیں 
کراچی ۔۔۔30، مارچ2016ء 
پی ایس 115کے 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں فیصل رفیق نے لائیزایریا ٹاؤن یوسی 09اور یوسی 10میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا جبکہ سوسائٹی ٹاؤن کی یوسی 07اور 08میں حق پرست شہداء کی رہائشگاہوں پر جاکر لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان رفیع اکبر ، خالد سلطان ، معید انور اور جاوید احمد بھی موجود تھے ۔انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 115فیصل رفیق کا تعارف کرایا جس پر شرکاء نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں اور ان کی مقبولیت کا راز سچائی ، ایمانداری ، دیانتداری ، حق و سچ میں پوشیدہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا حصہ ہیں اور ملک کے منتخب ایوانوں میں اس فرسودہ نظام کا تحفظ کررہی ہیں جس کے باعث حکومتی منصوبوں اور عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کے فائدے سے عوام براہِ راست محروم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم محب وطن اور بانیان پاکستان کی الادوں کی جماعت ہے ، آج ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے والے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کررہے ہیں اور ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کا مذموم عمل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ عوام کی بلاتفریق خدمت ایم کیوایم کا نصب العین ہے اور ایم کیوایم کو جب جب اقتدار اور وسائل ملے اس نے شہر کراچی ہی نہیں بلکہ اندرون سندھ اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تعصب اور نفرت سے بالا تر ہوکر غریب ومتوسط طبقے کے لوگوں کے مفاد کے منصوبے شروع کئے جن سے آج عوام مستفید ہورہے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دعائیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کرنے والے عناصر کا منہ ہمیشہ کیلئے بند کردیں ۔
 
       
تصاویر 

4/20/2024 1:41:10 AM