Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی عوامی رابطوں کی کڑی، ناظم آباد نمبر 1 میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد


ایم کیوایم کی عوامی رابطوں کی کڑی، ناظم آباد نمبر 1 میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد
 Posted on: 12/2/2015
ایم کیوایم کی عوامی رابطوں کی کڑی، ناظم آباد نمبر 1 میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد
خواتین، بزرگوں، بچوں، نوجوانوں، لڑکے، لڑکیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی بڑی تعداد شریک
کراچی ۔۔۔2دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں عوامی رابطوں کا سلسلہ روایتی انداز میں جاری ہے ۔ایم کیوایم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز ، ڈور ٹو ڈور میٹنگز اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں بدھ کی شام الحسن چوک ناظم آباد نمبر ایک میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کے ہمراہ، ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے ارکین کمال ملک،محترمہ ریحانہ نسرین ، اراکین سی ای سی طارق جاوید ، سید حیدر عباس رضوی ،سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،،حق پرست اراکین اسمبلی ،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران، کارکنان اور ناظم آباد سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، بچوں ،نوجوانوں ، لڑکے ، لڑکیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ناظم آباد سیکٹر کی جانب سے خوشماں پنڈال تیار کیا گیا تھاجس میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا انتظام کیاگیاتھا،اطراف کی رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایاگیا تھا اور پنڈال کے چاروں جانب ایم کیوا یم کے پرچموں اور پتنگیں باندھی گئیں تھیں۔پنڈال میں ایک جانب پریس گیلری بھی تیار کی گئی تھی جبکہ پنڈا ل میں بنائے گئے اسٹیج کو ایم کیوا یم کے پرچم کے رنگوں سے مشابہت رکھنے والے غباروں سے سجایاگیا تھا جو معصوم بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے ۔پروگرام کی براہ راست کوریج ایم کیو یم ویب ٹی وی اور نیشنل ٹیلی ویژنزپر کی جارہی تھی۔


4/24/2024 1:52:26 AM