Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں ایم کیو ایم کا آفتاب گراؤنڈ، اورنگی ٹاؤن میں انتخابی اجتماع کا انعقاد


بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں ایم کیو ایم کا آفتاب گراؤنڈ، اورنگی ٹاؤن میں انتخابی اجتماع کا انعقاد
 Posted on: 11/28/2015
بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں ایم کیو ایم کا آفتاب گراؤنڈ، اورنگی ٹاؤن میں انتخابی اجتماع کا انعقاد
آفتاب گراؤنڈ اور اطراف کی سڑکوں پر جناب الطاف حسین کی دیوقامت تصاویر، جشن کا سماں، برقی قمقموں، پرچموں اور پتنگوں کی بہار
ڈپٹی کنونیر و اراکین ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ، اراکین اسمبلی سمیت ،نوجوانوں ، خواتین ، بچوں ،بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں اورنگی ٹاؤن کی عوام کی شرکت 
کراچی ۔۔۔28نومبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015 ء کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11-E کے آفتاب گراؤنڈ میں انتخابی جلسے عام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر سید شاہد پاشااور اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین، اسلم آفریدی اور گلفراز خان خٹک، رکن سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل احمد سلیم صدیقی اور اراکین قومی اسمبلی محبوب عالم، اقبال قادری اور سلمان مجاہد بلوچ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران، سیکٹرز و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان سمیت اوررنگی ٹاؤن کے نوجوانوں، طالب علموں، بچے، بچیوں، خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آفتاب گراؤنڈ میں وسیع و عریض پنڈال لگایا گیا جبکہ مرکزی اسٹیج کو تنظیمی پرچم کے رنگوں والے پھولوں اور لائٹس سے سجایا گیا تھا جبکہ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو برقی قمقموں کی جھالروں ، ایم کیوا یم کے پرچموں ، پتنگ کے علامتی نشان والے پینا فلیکس اور بینرز سے سجایا گیا اور پنڈال کے اندر اور باہر چاروں اطراف جناب الطاف حسین کی دیو قامت تصاویر آویزاں کی گئیں جو خوش نماں منظر پیش کر رہا تھا جبکہ اجتماع میں شریک نواجوانوں اور خواتین نے اپنے چہروں پر ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگوں سے مزین پتنگیں پینٹ کر وائی تھیں۔ پنڈال کے ایک جانب میڈیا کیلئے پریس گیلری اور دوسری جانب ایم کیوا یم سوشل میڈیا کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین نے شرکاء سے فکر انگیز خطاب کیا، جس کے بعد عوام کیلئے بہترین ورائٹی پروگرا م کا اہتمام کیا گیاجو رات گئے تک جاری رہا۔ پروگرام کی کوریج کیلئے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ایم کیوا یم ویب ٹی وی کے ذریعے پروگرام کی براہ راست کوریج پوری دنیا میں نشر کی گئی۔
 

4/23/2024 6:42:57 AM