Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپورخاص کے عوام نے ایم کیوایم اور الطاف حسین سے اپنی محبت کا حق ادا کردیا، الطاف حسین


میرپورخاص کے عوام نے ایم کیوایم اور الطاف حسین سے اپنی محبت کا حق ادا کردیا، الطاف حسین
 Posted on: 11/20/2015
میرپورخاص کے عوام نے ایم کیوایم اور الطاف حسین سے اپنی محبت کا حق ادا کردیا، الطاف حسین
انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب انتخابات میں کراچی سے کشمور تک ایم کیوایم کے امیدوار کامیاب ہوں گے، الطاف حسین
بعض متعصب اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں سے میرپورخاص اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے، الطاف حسین
نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر عوام کے مسائل حل کریں، الطاف حسین
پرستوں کی فقیدالمثال کامیابی پر میرپورخاص کے عوام وکارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
میرپورخاص میں کارکنان اور عوام سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔19، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میرپورخاص کے عوام نے ایم کیوایم اور الطاف حسین سے اپنی محبت کاحق ادا کردیا ہے، انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب انتخابات میں کراچی سے کشمور تک ایم کیوایم کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور فرسوہ جاگیردارانہ نظام کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے میرپورخاص زون میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، سندھ تنظیمی کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی ،ایم کیوایم میرپورخاص زونل کمیٹی کے ارکان اور نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے حق پرستوں کی فقیدالمثال کامیابی پر میرپورخاص کے عوام وکارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے تحریک کے حق پرستانہ فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے دن رات محنت کی ، بھوک پیاس کی شدت کو برداشت کیا اور مسلسل محنت ولگن سے کام کرکے تحریک کوکامیابی دلائی ۔ جہاں یہ خوشی کی بات ہے وہاں یہ امرافسوسناک بھی ہے کہ جن لوگوں کو تحریک نے عزت دی ، مراعات دیں اور گھرکی چوکیداری کی ذمہ داری دی انہی لوگوں نے گھر میں نقب لگانی شروع کردی اس عمل کو احسان فراموشی اور دھوکہ بازی کے سوا کیا نام دیاجاسکتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے بعض ٹی وی چینل ،اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کے متعصبانہ طرزعمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان متعصب عناصر سے میرپورخاص اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے اور ان کی جانب سے میڈیا پر ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی کا تذکرہ کرنے سے گریز کیاجارہا ہے ۔ اگر ایم کیوایم کے خلاف متعصبانہ طرزعمل ختم نہ کیاگیا تو سندھ کے شہری عوام اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے متعصبانہ ٹی وی چینلز کے بائیکاٹ کا آئینی وقانونی حق استعمال کرسکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرپورخاص کے حق پرست بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور نوجوانوں نے ایم کیوایم اور الطاف حسین سے اپنی محبت کا حق ادا کردیا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں میرپورخاص کے عوام نے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلاکر ثابت کردیاہے کہ میرپورخاص بھی الطاف حسین کا شہر ہے اور سب کو جان لینا چاہیے کہ میرپورخاص کے عوام بھی صرف الطاف حسین کے نام پر جمع ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے وہ الفاظ نہیں مل رہے کہ میں میرپورخاص زون، سیکٹروں ،یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ،شہرکے سندھی ، بلوچ ، پختون ، ہزاروال ، گلگتی اور غیرمسلم ہمدرد عوام کا شکریہ ادا کرسکوں لیکن میں دل کی گہرائی سے کہتا ہوں کہ میں میرپورخاص کے عوام سے پیارکرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد اورمیرپورخاص میں تاریخ ساز کامیابی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں سے بھی ایم کیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب انتخابات میں کراچی سے کشمور تک ایم کیوایم کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر عوام کے مسائل حل کریں، بلاامتیاز سب کی خدمت کریں اورخود کو کارکنان و عوام کا آقا نہیں بلکہ خادم سمجھیں۔

4/16/2024 8:18:07 AM