Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ویثرن ایک انقلابی ویثرن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار


قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ویثرن ایک انقلابی ویثرن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 11/16/2015
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ویثرن ایک انقلابی ویثرن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
دنیا بھر میں ترقی کے پیچھے ایک اصول کار فرما ہے کہ سوچ عالمی ہونا چاہئے اور عمل مقامی ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
اگر صوبائی حکومتوں نے مقامی حکومتوں کو اختیارات سے محروم رکھا تو پھرصوبائی حکومتیں بھی نہیں چل پائیں گی ۔ڈاکٹر فاروق ستار
مقامی حکومتوں کا میئر اور ڈپٹی میئر ز کا بااختیار ہونا شہر کے تاجروں کے لیئے بہت ضروری ہے
تاکہ تاجر ، صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے مسائل کو اپنے شہروں میں ہی حل کر سکیں ۔ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار کارکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی و دیگر کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے حوالے سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کا دورہ عہدیداران سے گفتگو
حیدرآباد۔۔۔16نومبر ، 2015
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار ،رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی نے ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی ، جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، دلاور قریشی ، زبیر احمد خان کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے حوالے سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور چیمبر آف کامرس کے صدر سیٹھ گوہر اللہ و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ویثرن ایک انقلابی ویثرن ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ترقی کے پیچھے ایک اصول کار فرما ہے کہ سوچ عالمی ہونا چاہئے اور عمل مقامی ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بے انتہا اختیارات ملے لیکن صوبائی حکومتوں نے مقامی حکومتوں کے بھی اختیارات بھی چھین لیئے جسکی وجہ سے صوبائی حکومتیں اختیارات کا توازن برقرار نہیں رکھ پارہی ہیں اگر صوبائی حکومتوں نے مقامی حکومتوں کو اختیارات سے محروم رکھا تو پھرصوبائی حکومتیں بھی نہیں چل پائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا میئر اور ڈپٹی میئر ز کا بااختیار ہونا شہر کے تاجروں کے لیئے بہت ضروری ہے تاکہ تاجر ، صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے مسائل کو اپنے شہروں میں ہی حل کر سکیں انہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی طر ف نہ دیکھنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ویثرن کے مطابق حیدرآباد شہر کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے حیدرآباد کی صنعتیں دوسرے شہروں میں منتقل ہورہی ہیں اور اس شہر کے تاجر پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا سیاسی فنڈ ،چیئریٹی فنڈ میں تبدیل ہو چکا ہے کیونکہ ہمیں اپنے فلاحی اداروں کے لیئے فنڈز کی ضرورت تھی اور بلدیاتی انتخابی مہم کے لیئے ہمیں آپکا تعاون درکار ہے۔اس موقع پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر سیٹھ گوہر اللہ نے ایم کیو ایم کے وفد کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے اجرک کے تحائف پیش کیے اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔


4/24/2024 5:43:27 AM