Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپور خاص کی تعمیر وترقی کیلئے فوری طور پر خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔ الطاف حسین


میرپور خاص کی تعمیر وترقی کیلئے فوری طور پر خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/15/2015
میرپور خاص کی تعمیر وترقی کیلئے فوری طور پر خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔ الطاف حسین
میر پورخاص میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے، خواتین کیلئے ٹیکنیکل کالج قائم کیا جائے
میرپورخاص کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت کیلئے سندھ یونیورسٹی کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے
پیپلزپارٹی والے تعصب کی عینک اتارپھینکیں اورمیرپورخاص میں انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کریں
میرپورخاص سے کراچی اورحیدرآبادکے لئے ٹرین سروس دوبارہ شروع کی جائے
شہر میں پاسپورٹ آفس کاقیام عمل میں لایاجائے ۔ میرپورخاص میں سندھ ہائیکورٹ کی بینچ کا قیام عمل میں لایاجائے
میرواہ، ڈگری ، ٹنڈوجان محمد، جھڈو، نوکوٹ، ڈگری، کوٹ غلام محمدکوسوئی گیس فراہم کرنے کیلئے لائن ڈالی جائے
لندن۔۔۔15 نومبر 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاہے کہ میرپورخاص کی تعمیر وترقی کیلئے فوری طورپر خصوصی گرانٹ جاری کی جائے ۔انہوں نے یہ مطالبہ اتوارکومیرپورخاص کے مہاجرکالونی گراؤنڈمیں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے میرپورخاص کے مسائل کاخصوصی طورپرذکرکیا۔انہوں نے تعلیم کے شعبہ میں میرپورخاص کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کازکرکرتے ہوئے کہاکہ میرپورخاص کوہردورمیں تعلیم کے میدان میں پیچھے رکھنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ میر پورخاص کے طلبہ وطالبات کیلئے میڈیکل کالج قائم کیا جائے ۔اسی طرح خواتین کیلئے ٹیکنیکل کالج قائم کیاجائے اورمیرپورخاص کے طلبہ کواعلیٰ تعلیم کی سہولت کیلئے سندھ یونیورسٹی کیمپس کویونیورسٹی کادرجہ دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ایم پی ایزنے میرپورخاص میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کیلئے سندھ اسمبلی میں قراردادمنظوکرالی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اس پر عمل نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی والے تعصب کی عینک اتارپھینکیں اورمیرپورخاص میں انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرپورخاص سے کراچی اورحیدرآبادکیلئے ٹرین سروس چلاکرتی تھی اورمیں خودکئی بارٹرین کے ذریعے میرپورخاص آیاتھالیکن یہ ٹرین سروس بندکردی گئی ہے۔ ایم کیوایم کے ایم پی ایز نے اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں قراردادبھی منظورکرائی ہے لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کرایاجارہا ہے ۔انہوں نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے مطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں مداخلت کرے اورمیرپورخاص سے کراچی اورحیدرآبادکیلئے ٹرین سروس دوبارہ شروع کی جائے ۔میرپورخاص شہرکے ساتھ تعصب بندکیاجائے، یہاں کے شہریوں کی سہولت کیلئے شہر میں پاسپورٹ آفس کاقیام عمل میں لایاجائے ۔ میرپورخاص کے عوام کوان کی دہلیزپرانصاف فراہم کرنے کیلئے میرپورخاص میں سندھ ہائیکورٹ کی بینچ کا قیام عمل میں لایاجائے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کے ایم پی ایزکی سندھ اسمبلی میں منظورشدہ قراردادپرعمل کیاجائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ میرپورخاص میں دل کے امراض کااسپتال قائم کیاجائے۔شہرمیں سیوریج سسٹم تباہ حال ہے، شہرمیں جگہ جگہ گندگی اورکچرے کے ڈھیرلگے ہیں لہٰذاان مسائل پر خصوصی توجہ د یتے ہوئے شہرکی تعمیر وترقی کے لئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے ۔ انہوں نے مزیدمطالبہ کیاکہ میرواہ، ڈگری ، ٹنڈوجان محمد، جھڈو، نوکوٹ، ڈگری، کوٹ غلام محمدکوسوئی گیس فراہم کرنے کیلئے میرپورخاص سے ان تمام علاقوں میں گیس لائن ڈالی جائے۔ 
مزید تصاویر

4/26/2024 2:33:41 AM