Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے


این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے
 Posted on: 4/16/2015
این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے
حلقہ انتخاب کے ہر گلی ، محلے اور سڑکوں پر قائم درجنوں انتخابی کیمپوں پر عوام کا زبردست ہجوم دکھائی دے رہا ہے
انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیوں اور کارنر میٹنگوں کا انعقاد ، عوام و کارکنان میں زبردست جوش و خروش 
انتخابی کیمپوں پر ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے اور نغمے بجائے جارہے ہیں جن کی دھنوں پر عوام و کارکنان والیانہ رقص کررہے ہیں
انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا کے علاقے بلاک نمبر14، الہ آباد آرکیڈ ، فرید اسکوائر ، سلیم آباد فلیٹ ، رحمت علی کالونی ،لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا بلاک 6، سعید سینٹر شریف آباد ، لالہ ہوٹل غریب آباد ، زاہدہ آباد شریف آباد کارنر میٹنگوں کا انعقاد 
حلقہ این اے 246میں حق پرست امیدوار کنور نوید ایڈووکیٹ کے مقابلے میں کھڑی ہونے والی جماعتوں کے امیدواروں کی ضمنی انتخاب میں شکست یقینی ہے ، کارنرمیٹنگوں سے اراکین رابطہ کمیٹی ، نامزد حق پرست امیدوار اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا خطاب 
کراچی ۔۔۔16، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں ریلیوں اور کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ حلقہ انتخاب کے ہر گلی ، محلے اور سڑکوں پر قائم درجنوں انتخابی کیمپوں پر عوام کا زبردست ہجوم دکھائی دے رہا ہے ۔ انتخابی کیمپوں پر ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے اور نغمے بجائے جارہے ہیں جن کی دھنوں پر عوام و کارکنان والیانہ رقص کررہے ہیں ۔انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا کے علاقے بلاک نمبر14، الہ آباد آرکیڈ ، فرید اسکوائر ، سلیم آباد فلیٹ ، رحمت علی کالونی ، نزد محمد مدرسہ بلاک نمبر12، سرکل نمبر 5، 4، 3، بلاک نمبر 6، بلاک 10، نزد فرزانہ دواخانہ ، گلشن شمیم آرکیڈ ، ایل ایس پٹی نزد ایک مینار مسجد ، نزد قادریہ مسجد والی گلی ، محمد کالونی نزد بلال مسجد ، نفیس اسٹیٹ ایجنسی ، نزد فاروق اعظم مسجد ، عزیز آباد بلا ک 2جبکہ لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا بلاک 6، سعید سینٹر شریف آباد ، لالہ ہوٹل غریب آباد ، زاہدہ آباد شریف آباد ، سندھ گورنمنٹ اسپتال فلیٹس ، بندھانی کالونی نزد اشرف ہوٹل ، لیاقت آباد بلاک 12نزد ارم بیکری کے مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں جن میں علاقے کے نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین ، مختلف قومیتوں اور برادری نے مجموعی طور پر ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، حیدر عباس رضوی ، عارف خان ایڈووکیٹ ، حق پرست امیدوار برائے حلقہ این اے 246کنور نوید جمیل اور حق پرست اراکین قو می وصوبائی اسمبلی نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ ایم کیوایم برسوں سے جاری جدوجہد کا مقصد ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول ہے ، ایم کیوایم نے سیاست میں کبھی بھی غیر جمہوری انداز فکر اختیار نہیں کیا بلکہ ایم کیوایم کے خلاف شروع دن سے ہی سازشی عناصر نے ایسے حالات پیدا کرکے رکھے کہ ملک کی مظلوم قومیتوں کو ایم کیوایم سے متنفر کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 246میں حق پرست امیدوار کنور نوید ایڈووکیٹ کے مقابلے میں کھڑی ہونے والی جماعتوں کے امیدواروں کی ضمنی انتخاب میں شکست یقینی ہے کیونکہ جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد کے باعث اب اردو بولنے والے ہی نہیں بلکہ سندھی ، پنجابی ، بلوچی ، گلگتی ، بلتستانی ، کشمیری عوام سمیت ہر مذہب اور مسلک کے عوام قافلہ حق پرستی میں شامل ہوچکے ہیں اور این اے 246کی نشست پر انتخابی نتائج ثابت کردیں گے کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف جاری تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن ایسے حالات میں ہورہے ہیں جب ایک جانب ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کاروائیاں کی جارہی ہے ، انہیں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے لیکن اس کے باوجود ثابت قدم ، باہمت اور حوصلہ مند کارکنان تمام مظالم سہ کر بھی پرامن انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم مکمل طور پر جمہوریت پسند اورپرامن جماعت ہے اور اس حوالے سے مخالفین کے پروپیگنڈے ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 23، اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور پتنگ کے انتخابی نشان پر ہی اپنی مہر ثبت کردیں ۔ 

   

4/18/2024 4:38:25 AM