Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 36 شہیدکارکنوں کا قاتل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کو سمجھتا ہوں، الطاف حسین


ایم کیوایم کے 36 شہیدکارکنوں کا قاتل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کو سمجھتا ہوں، الطاف حسین
 Posted on: 1/29/2015
ایم کیوایم کے 36 شہیدکارکنوں کا قاتل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کو سمجھتا ہوں، الطاف حسین
جب سہیل احمد شہید کی لاش موچکو گوٹھ پھینکی جارہی تھی اس وقت قائم علی شاہ ،سندھ اسمبلی میں لہک لہک کر،چہک چہک کراور ڈانس کرکرکے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چارشہداء کی لاشیں لانے والے سوگواران کی آمد کو حملہ قراردے رہے تھے،الطاف حسین
قائم علی شاہ،دنیا میں قانون کی گرفت سے بچ بھی گئے توروزقیامت اللہ کے حضور ہرگز بچ نہیں پائیں گے، الطاف حسین
سہیل احمد کے سفاکانہ قتل پر وزیراعلیٰ سندھ اورکابینہ کے بزدل وزراء نے حسب روایت نائن زیرو اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے مجھ سے تعزیت تک کرنا گوارانہیں کی،الطاف حسین
نعوذباللہ ، سندھ کابینہ کے ارکان زمین پر ایسے خدا بن بیٹھے ہیں جیسے انہیں کبھی اللہ کے حضور پیش ہی نہیں ہونا، الطاف حسین
ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم کے خلاف پرامن طریقے سے صدائے احتجاج بلند کریں گے، الطاف حسین
لندن۔۔۔29، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں سہیل احمد شہید سمیت ایم کیوایم کے 36 شہیدکارکنوں کا قاتل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کو سمجھتا ہوں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے 15،دسمبر2014ء کو گرفتارکیے جانے والے سہیل احمد جو یونٹ 64 کے یونٹ انچارج تھے ،انہیں سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکیاتھا۔ ان کی گرفتاری کے حوالہ سے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت سب کو اطلاع دی گئی اور ان کی گرفتاری پر تین مرتبہ پریس کانفرنسیں بھی کی گئیں لیکن گزشتہ روز 28،جنوری2015ء کو انہیں سرکاری اہلکاروں نے قتل کردیا اور انکی لاش موچکو گوٹھ علاقے میں پھینک کرفرار ہوگئے ۔ (اناللہ واناالہ راجعون)جناب الطاف حسین نے کہاکہ سہیل احمدشہید نہایت شریف النفس، نمازی اورپرہیزگار انسان تھے ، اللہ تعالیٰ اہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،انکے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے ۔(آمین) جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سہیل احمد شہید کی لاش موچکو گوٹھ میں پھینکی جارہی تھی اس وقت وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،سندھ اسمبلی میں لہک لہک کر،چہک چہک کراور ڈانس کرکرکے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چارشہداء کی لاشیں لانے والے سوگواران کی آمد کو حملہ قراردے رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ سہیل احمد کے سفاکانہ قتل پر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے حسب روایت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے مجھ سے تعزیت تک کرنا گوارا نہیں کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں سہیل احمد شہید کی طرح دیگر شہید کئے جانے والے ایم کیوایم کے مزید 35 کارکنوں کا قاتل بھی سید قائم علی شاہ کو سمجھتا ہوں ۔ وہ دنیا میں قانون کی گرفت سے بچ بھی گئے توروزقیامت اللہ کے حضور ہرگز بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کی طرح ان کی کابینہ کے دیگر بزدل وزیروں میں سے بھی کسی کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ وہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو یا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ایک منٹ کافون کرکے مجھ سے تعزیت کرلیتے ۔ نعوذباللہ ، سندھ کابینہ کے ارکان بشمول سید قائم علی شاہ ،زمین پر ایسے خدا بن بیٹھے ہیں جیسے انہیں کبھی اللہ کے حضور پیش ہی نہیں ہونا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے 36 شہید کارکنوں کے کسی بھی قاتل کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، اس پر ہم نے صبر کیا، صبرکیا، صبرکیا لیکن صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے ۔ اب ہم، ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم کے خلاف پرامن طریقے سے صدائے احتجاج بلند کریں گے اور پاکستان کی وفاقی یاصوبائی کسی بھی ایجنسی یا کسی بھی اہلکار نے کسی قسم کی غیرقانونی وغیرآئینی حرکت کرنے کی کوشش یا اقدام کیا تو وہ اپنے کئے کا خود جوابدہ ہوگا۔
English Viewers


4/19/2024 10:27:37 AM