Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھرمیں ایم کیوایم کے یوم سوگ اورسندھ بھرمیں شٹرڈاؤن کی کال میں ایک دن کی توسیع


ملک بھرمیں ایم کیوایم کے یوم سوگ اورسندھ بھرمیں شٹرڈاؤن کی کال میں ایک دن کی توسیع
 Posted on: 1/11/2015
ملک بھرمیں ایم کیوایم کے یوم سوگ اورسندھ بھرمیں شٹرڈاؤن کی کال میں ایک دن کی توسیع
ملک بھر میں یوم سوگ اور سندھ بھرمیں شٹرڈاؤن کاسلسلہ کل بروز پیر تک جاری رہے گا، رابطہ کمیٹی کااعلان
اتوار کی صبح وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو 15 منٹ کی ڈیڈلائن دی گئی تھی
ڈیڈلائن گزرجانے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کی زحمت گوارانہیں کی
سندھ بھرکے تاجر، صنعتکار،ٹرانسپورٹرز ،دکانداراور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پیرکے
روزبھی اپنی تمام سرگرمیاں بندرکھیں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
اگر حکومت سندھ کی جانب سے پیرکے روزبھی ایم کیوایم کے پرامن احتجاج کا نوٹس نہ لیا گیا تورابطہ کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کرے گی،اعلامیہ
کراچی۔۔۔11، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی یقین دہانی نہ کرائے جانے پر کل بروز پیر کو بھی ملک بھرمیں یوم سوگ اور سندھ بھر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کیاہے ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے سامنے احتجاجی دھرناشروع کیا تھا جو رات بھرجاری رہا۔ شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کے جنازوں کے ہمراہ 8 گھنٹے تک وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرکے انصاف کی دہائیاں دیتے رہے لیکن وزیراعلیٰ سندھ اورسندھ کابینہ کے کسی بھی رکن نے شہداء کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کرنے کی زحمت نہیں کی۔
اتوار کی صبح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو 15 منٹ کی ڈیڈلائن دی گئی جس کااعلان ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فون خطاب کے دوران کیا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہاگیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ 15 منٹ کے اندراندر وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر موجود شہداء کے لواحقین سے اظہارہمدردی کریں اورشہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کریں لیکن وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس ڈیڈلائن کابھی کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی اورسردمہری کے رویے کے باعث ایم کیوایم نے ملک بھر میں یوم سوگ اور سندھ بھرمیں کاروبارزندگی بند رکھنے میں ایک دن کی توسیع کرنے کااعلان کردیا اوراب ایم کیوایم کے تحت ملک بھرمیں پرامن یوم سوگ اور سندھ بھرمیں شٹرڈاؤن کا سلسلہ پیرکے روزتک جاری رہے گا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت سندھ کی جانب سے پیرکے روزبھی ایم کیوایم کے پرامن احتجاج کا نوٹس نہ لیا گیا تو رابطہ کمیٹی اجلاس کرکے اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کرے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ بھرکے تاجروں، صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرز ،دکانداروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ پیرکے روزبھی اپنی تمام سرگرمیاں بند رکھ کراتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں اور ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین کے غم میں شرکت کریں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا ،ایم کیوایم کے شہداء کی نماز جنازہ جناح گراؤنڈ میں ادا کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کوسپردخاک کیاجائے گا۔

4/19/2024 8:40:50 PM