Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تبت سینٹر کا دورہ


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تبت سینٹر کا دورہ
 Posted on: 12/19/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کا جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تبت سینٹر کا دورہ
قومی یکجہتی ریلی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور امور کے حوالے سے ذمہ داران سے معلومات حاصل کی
سفاک دہشتگردوں نے ہمارے معصوم بچوں کو جس بے دردی سے شہید کیا ہے اس کے بعد ایک ایک پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ ملک کو اس عفریت سے نجات دلائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ذمہ داران چھوٹی چھوٹی ٹیمیں تشکیل دیں اور عوام سے آج کی ریلی میں شرکت کی اپیل کریں
پشاور سانحہ کے بعد طالبان و داعش دہشتگردوں اور انکے حامیوں کے خلاف اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑاہونا ہمارا فرض بن گیا ہے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور و اراکین رابطہ کمیٹی کی دورے کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔19دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تبت سینٹر کا دورہ کیا اور آج سہ پہر2بجے ملک کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں تبت سینٹر پر ہونیوالی عظیم الشان ’’ قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کے انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت شوکت، کہف الوریٰ ، اسلم خان آفریدی ، غازی صلاح الدین اور عارف خان ایڈوکیٹ،اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن سمیت مختلف تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی ذمہ داران شامل تھے ۔ اس موقع پر شعبہ جات کے ذمہ داران نے رابطہ کمیٹی انچارج کو آج بعد نماز جمعہ ہونیوالی ریلی کے حوالے سے مختلف امور پربریفنگ دی اور انتظامات کو تیزی سے مکمل کرنے کا یقین دلایا۔اس موقع پر قمر منصور و اراکین رابطہ کمیٹی نے تنظیمی شعبہ جات کے اراکین سے کہا کہ سفاک دہشتگردوں نے پشاور کے اسکول میں ہمارے معصوم بچوں کو جس بے دردی سے شہید کیا ہے اس کے بعد ایک ایک پاکستانی کایہ فرض بن چکا ہے کہ ہم ملک کو اس عفریت سے نجات دلائے، انہوں نے ذمہ داران کو تلقین کی کہ وہ آج ہونیوالی ریلی میں عوام کی بھر پور تعداد میں شرکت یقینی بنانے کیلئے چھوٹی چھوٹی ٹیمیں تشکیل دیکر عوام کے گھر وں پر جائیں اوران سے اپیل کریں کہ وہ ملک کو طالبان دہشتگردوں ، داعش دہشتگردوں اور انکے حامیوں سے نجات دلانے کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنا فریضہ انجام دیں ۔

4/19/2024 7:41:22 PM