Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر پارکر کے قحط متاثرین کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی طبی و امدادی سرگرمیاں چھٹے روز بھی جاری رہیں


تھر پارکر کے قحط متاثرین کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی طبی و امدادی سرگرمیاں چھٹے روز بھی جاری رہیں
 Posted on: 11/14/2014
تھر پارکر کے قحط متاثرین کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی طبی و امدادی سرگرمیاں چھٹے روز بھی جاری رہیں 
طبی وامدادی سرگرمیوں کے چھٹے روز تعلقہ ننگر پارکرسٹی میں ایک روزہ طبی و امدادی کیمپ لگایا گیا 
طبی وامدادی کیمپ پر سینکڑوں مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، ادویات فراہم کی گئیں اور لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل 
غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا 
تھر پارکر کے قحط متاثرین کی طبی و امدادی سرگرمیوں کیلئے مٹھی سٹی میں لگایا گیا ایم کیوایم کا طبی و امدادی کیمپ آج چھٹے روز بھی جاری رہا 
تھر کے قحط متاثرین کیلئے ایم کیوایم کی طبی و امدادی سرگرمیاں بے لوث ہیں اور اس میں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ شامل ہے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ، پونجو مل بھیل 
تعلقہ ننگر پارکر ؍ مٹھی ۔۔۔14، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام تھر پارکر کے قحط سے متاثرہ خاندانوں کو طبی و امدادی سہولیات کی فراہمی اور امدادی سامان و غذائی اجناس کی تقسیم کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی نے آج تعلقہ ننگر پارکر سٹی میں ایک روزہ طبی و امدادی لگایا جہاں تھر کے قحط سے متاثرہ سینکڑوں نوجوانوں،بزرگوں ، خواتین اور بچوں کا ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں اس موقع پر کیمپ سے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ، پونجومل بھیل ، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان شیراز مسعود ، محمد یوسف اور عمر کوٹ زونل کمیٹی کے اراکین نے تھر کے قحط سے متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل غذائی اجناس ، پینے کا صاف پانی اور ضروریات زندگی کا امدادی سامان تقسیم کیا ۔ طبی وامدادی کیمپ پر صبح سے ہی تھر کے قحط متاثرین کا زبردست ہجوم دکھائی دیا جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد نمایاں تھی ۔تعلقہ ننگر پارکر سٹی میں لگائے گئے طبی و امدادی کیمپ سے مستفید ہونے والے تھر کے قحط متاثرین نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے تھر کے قحط متاثرین کی بے بسی اور لاچارگی سے نہ صرف پردہ اٹھایا بلکہ ہماری امداد کیلئے طبی و امدادی ٹیمیں بھیجیں جو روزانہ کی بنیاد پر تھر کے قحط متاثرین کی خدمت کررہی ہے، جس پر ہم جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے انتہائی مشکور ہیں اور جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعا گو ہیں ۔ 
دریں اثناء تھر پارکر کے قحط متاثرین کی طبی و امدادی سرگرمیوں کیلئے مٹھی سٹی میں لگایا گیا طبی و امدادی کیمپ آج چھٹے روز بھی جاری رہا ۔طبی و امدادی کیمپ پر قحط متاثرین کا چیک اپ کیا گیا اور ان میں بھاری مالیت کاامدادی سامان اور غذائی اجناس تقسیم کی گئیں ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ، پونجو مل بھیل اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے مٹھی سٹی میں گزشتہ چھ روز سے جاری کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں ، پیر امیڈیکل اسٹاف اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھر کے قحط متاثرین کیلئے ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن جو بھی طبی و امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اس میں سیاسی مفادات کا پہلو ہرگز شامل نہیں ہے بلکہ تھر کے قحط متاثرین طبی و امدادی سرگرمیاں بے لوث ہیں اور اس میں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ شامل ہے ۔ 
تصاویر 



4/19/2024 8:27:35 AM