Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں قحط او رخشک سالی کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی سنگین ہے، الطاف حسین


صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں قحط او رخشک سالی کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی سنگین ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/11/2014
صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں قحط او رخشک سالی کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی سنگین ہے، الطاف حسین
تھر میں ڈسپنسریاں نہ ہونے او راسپتالوں میں علاج معالجہ کی مناسب سہولیتں نہ ہونے کے باعث روزانہ کم سن بچے سسک سسک کر دم توڑ رہے ہیں
تھر میں قحط ،خشک سالی اور حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے وہاں درد ناک مناظر ہیں،الطاف حسین 
تھر کی سنگین صورتحال اس وقت پورے ملک کی توجہ کی متقاضی ہے
تھر کی جو درد ناک مناظر ہیں وہ انتہائی دلخراش ہیں جنہیں دیکھ کر شاید کوئی آنکھ ہو جو اشکبار نہ ہو، الطاف حسین
مخیر حضرات تھر کے مصیبت زدہ لوگوں کی خود ہر ممکنہ مد د کریں یا خدمت خلق فاؤنڈ یشن کے آفس میں خشک اجناس اور ضروریات زندگی کا سامان جمع کرادیں، الطاف حسین کی اپیل 
مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کی طرف سے تھر کے متاثرین کو امداد پہنچا کر انہیں محبت کا پیغام اور انسانیت کی جو ممکن ہو خدمت کریں،الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ تھر کے قحط زدہ لوگوں کی غیب سے مد د فرمائے ا ور ان کی مشکلات کا خاتمہ کرے،الطاف حسین
ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اور پاکستان سے آنیوالے ذمہ داران سے گفتگو
لندن ۔۔11نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ تھر میں قحط او رخشک سالی اور حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے آج جو صورتحال ہوگئی ہے اور جو درد ناک مناظر ہیں وہ انتہائی دلخراش ہیں جنہیں دیکھ کر شاید کوئی آنکھ ہو جو اشکبار نہ ہو ۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اور پاکستان سے آنیوالے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج کل پانی ،بجلی ،گیس کے بحران ،مہنگائی ،بیرو ز گاری ،دہشت گردی او ران جیسے ان گنت مسائل میں مبتلا ہیں جن کی فہرست بہت طویل ہے ۔ لیکن اس وقت صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں قحط او رخشک سالی کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی سنگین ہے ۔قحط اور خشک سالی کی وجہ سے وہاں عورتیں بچے اور مویشی مررہے ہیں ،گھر کے مصیبت زدہ لوگ اپنے بچوں کو علاج کے لئے اسپتال لیکر جارہے ہیں لیکن ڈسپنسریاں نہ ہونے او راسپتالوں میں علاج معالجہ کی مناسب سہولیتں نہ ہونے کے باعث روزانہ کم  سن بچے سسک سسک کر دم توڑ رہے ہیں اور مائیں اپنی گودوں میں لئے ماتم کر رہی ہیں حکومت سندھ کی جانب سے تھر میں اسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے نہ وہاں کوئی میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں اور نہ قحط اور خشک سالی کا شکار تھر کے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لئے کوئی قدامات کئے جارہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ تھر کی صورتحال علم میں آنے پر میں نے وہاں رابطہ کمیٹی اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ خشک اجناس پانی ،ضروریات زندگی کا سامان اور ادویات تھر روانہ کئے ہیں وہاں مسلسل تقیم کئے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر کے علاقوں مٹھی ، ننگر پار کر اور چھاچھر و میں طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں بیمار بچوں ،عورتوں او ردیگر افراد کو علاج معالجہ کی سہولیتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ تھر کی سنگین صورتحال اس وقت پورے ملک کی توجہ کی متقاضی ہے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ تھر کے مصیبت زدہ لوگوں کی ہر ممکنہ مد د کریں یا خدمت خلق فاؤنڈ یشن کے کیمپ بھی خشک اجناس اور ضروریات زندگی کا سامان جمع کرادیں ۔ انہوں نے فار ماسوٹیکل کمپنیوں کے مالکان اور ڈائر یکٹر ز سے بھی اپیل کی کہ وہ تھر کے بیمار بچوں کے علاج معالجہ کے لئے ضروری ادویات کی تقسیم کے لئے یا تو خود تھر میں کیمپ لگا ئیں یا پھر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کو پہنچادیں تاکہ ہم وہاں متاثرین کو فراہم کرسکیں ۔جناب الطاف حسین نے چاروں صوبوں سمیت ملک بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کی طرف سے تھر کے متاثرین کو امدادپہنچا کر انہیں محبت کا پیغام دیں اور انسانیت کی جو ممکن ہو خدمت کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تھر کے قحط زدہ لوگوں کی غیب سے مد د فرمائے ا ور ان کی مشکلات کا خاتمہ کرے۔

4/19/2024 4:00:32 AM