Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ رئیسہ فاروق کو عزیزآباد کے شہدا قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا


شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ رئیسہ فاروق کو  عزیزآباد کے شہدا قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 1/18/2025
شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ رئیسہ فاروق کو
 عزیزآباد کے شہدا قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 مرحومہ کے جنازے میں ایم کیوایم کے وفاپرست رہنماؤں مومن خان مومن، آفتاب بقائی، نثارپنہور،ادریس علوی ایڈوکیٹ، جوہر عابد ایڈوکیٹ، انورخان ترین، رحمت ایڈوکیٹ، وفاپرست امیدواروں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی 
 ایم کیوایم کے رہنماؤں کی ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی ہمشیرہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات ۔ قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی 
 ایم کیوایم کے رہنماؤں نے قائدتحریک کی جانب سے مرحومہ کی قبرپر پھول چڑھائے ،ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی قبرپر بھی فاتحہ خوانی

لندن…18  جنوری 2025ئ
 ایم کیوایم کے سابق کنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ رئیسہ فاروق کوآج عزیزآباد کے شہداقبرستان میں ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکے پہلو میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ شریف آباد کی مسجدالصفا میں اداکی گئی ۔ مرحومہ کے جنازے میں ایم کیوایم کے وفاپرست رہنماؤں مومن خان مومن، آفتاب بقائی، نثارپنہور،ادریس علوی ایڈوکیٹ، جوہرعابدایڈوکیٹ، انورخان ترین، رحمت ایڈوکیٹ، وفاپرست امیدواروں اورکارکنوںنے بڑی تعداد میں  شرکت کی ۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی ہمشیرہ محترمہ نرگس اوردیگراہل خانہ سے ملاقات کی اوربانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاہے اورکہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اوران کے تمام کارکنان ، مائیں ،بہنیں، بزرگ اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔تدفین کے بعد ایم کیوایم کے رہنماؤں، وفاپرست امیدواروں اور کارکنوںنے مرحومہ کی قبرپر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھول چڑھائے اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی قبرپر بھی فاتحہ خوانی کی ۔ 
   ٭٭٭٭٭


1/26/2025 2:57:14 PM