پاکستان کے 44ویں یوم آزادی کے موقع پر1991ء میں ایم کیوایم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے تاریخی '' قومی میلے '' کی دستاویزی فلم تیار ہوگئی
دستاویزی فلم چار حصو ں پر مشتمل ہے۔ اس سلسلے کی پہلی فلم جمعہ 24جنوری کو لندن وقت شام 4بجے اورپاکستان وقت 9بجے جناب الطاف حسین کے فیس بیک اور یوٹیوب چینل Revelations with Altaf Hussain پر نشر کی جائیگی
ایم کیوایم کے زیراہتمام 13 تا15اگست 1991ء کوعزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں تین روزتک تاریخی قومی میلہ منعقد کیاگیاتھا، قومی میلے میں مختلف اداروں ، طلبہ وطالبات اورشعبوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے
پاکستان کے 44 ویں یوم آزادی کوبھرپورطریقے سے منانے کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم کے زیراہتمام جشن چراغاں کیا گیا تھا
لندن…22 جنوری 2025ئ
پاکستان کے 44ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے تاریخی '' قومی میلے '' کی دستاویزی فلم تیار ہوگئی ہے ۔ یہ دستاویزی فلم چار حصو ں پر مشتمل ہے۔ اس سلسلے کی پہلی ڈاکومنٹری جمعہ 24جنوری کو لندن وقت شام 4بجے اورپاکستان وقت رات 9بجے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے فیس بیک پیج اوریوٹیوب چینل Revelations with Altaf Hussain پر نشر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 1991ء میں پاکستان کے 44 ویں یوم آزادی کوبھرپورطریقے سے منانے کے لئے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیوایم کے زیراہتمام 13 تا15اگست 1991ء کوعزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں ایک تاریخی قومی میلہ منعقد کیاگیاتھا۔یہ قومی میلہ تین روز تک جاری رہاتھا۔ اس قومی میلے میں مختلف اداروں، یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلبہ وطالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے جس کے ذریعے انہوں نے اپنی تخلیقات اورایجادات کوپیش کیاتھا۔
پاکستان کے 44 ویں یوم آزادی کوبھرپورطریقے سے منانے کے لئے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوایم کے زیراہتمام پورے کراچی میں تاریخی جشن چراغاں کیا گیا تھا اور پورے شہر کی تمام عمارتوں، چوراہوں اورشاہراہوں پرچراغاں کے ذریعے انہیں خوبصورتی سے سجایاگیا تھا۔ اس جشن چراغاں کی وجہ سے تین روز تک کراچی دلہن کی طرح سجارہا۔جبکہ کراچی کی طرح حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اوردیگرشہر وں میں بھی ایم کیوایم کی جانب سے چراغاں کیاگیاتھا۔
قومی میلہ پہلے دوروز تک یعنی 13 اور14اگست تک ہوناتھالیکن عوام کے پرزورمطالبے پر اس قومی میلے میں ایک دن کااضافہ کردیاگیاتھا۔ اس تین روز ہ قومی میلے کے دوران عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں تین روز تک میوزیکل پروگرام بھی ہوا تھاجس میں ملک کے ممتازفنکاروں نے حصہ لیا۔
ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے اس قومی میلے کی دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے جوچار حصوں پر مشتمل ہے۔ اس سلسلے کی پہلی دستاویزی فلم جمعہ 24جنوری کو لندن وقت شام 4بجے اورپاکستان وقت رات 9بجے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے فیس بیک پیج اوریوٹیوب چینل Revelations with Altaf Hussain پر براہ راست نشر کی جائے گی۔قومی میلے کی دستاویزی فلم کایہ پہلا حصہ جشن چراغاں پر مبنی ہے ۔ اس دستاویزی فلم کے بقیہ تین حصے بھی تیاری کے مراحل میں ہیںجوتیارہوتے ہی نشرکئے جائیںگے جس کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔