Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں الطاف مینگل، ذوالفقار کھوکھراور محمد اکرام کی جبری گمشدگی پر ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ، آئی جی ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اورایس ایچ اوز کونوٹسز جاری کردیئے

 Posted on: 1/16/2025

 لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے اہل خانہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں پٹیشنز دائر کی گئی ہیں

کراچی …16  جنوری 2025ئ
سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے تین لاپتہ کارکنوں الطاف مینگل، ذوالفقار کھوکھراور محمد اکرام کی جبری گمشدگی کے سلسلے میں دائر پٹیشنزکوسماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے ڈی جی رینجرز، صوبائی محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ SIU کے انچارج اورایس ایچ اوز کونوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ الطاف مینگل کی بازیابی کیلئے پٹیشن ان کے صاحبزادے امیرحمزہ نے دائر کی ہے، بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمداکرم کی بازیابی کے لئے پٹیشن ان کی اہلیہ شعبان بی بی جبکہ ذوالفقار کھوکھر کے لئے پٹیشن ان کی اہلیہ صفیہ ناز کھوکھر نے دائر کی ۔ ان پٹیشنز کی پیروی ادریس علوی ایڈوکیٹ اورفریحہ ادریس ایڈوکیٹ کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ ذوالفقار کھوکھر کو8 جنوری کوگرفتارکیاگیاتھا ۔
 الطاف مینگل کو 9جنوری کوشیرشاہ سے ان کے گھر سے گرفتارکیاگیا تھاجبکہ محمداکرام کو بھی 9  جنوری کوبلدیہ ٹاؤن سے ان کے گھرسے گرفتارکیاگیاتھا۔ ان تینو ں کوتاحال کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ہے۔ 

1/22/2025 7:50:25 AM