شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ رئیسہ فاروق کے انتقال پر
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا دلی تعزیت اورافسوس کااظہار
لندن…17 جنوری 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق کنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ رئیسہ فاروق کے انتقال پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہو ں نے کہاکہ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اورعوام شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر ان کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ ہم دعاکرتے ہیںکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ رئیسہ فاروق کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اورتمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین
٭٭٭٭٭