Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریاں  قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/15/2025
کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریاں
 قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 جمہوریت اور عوام دشمن عناصر بانی وقائدالطاف حسین کی عوامی مقبولیت
 سے شدید خوف کا شکارہیں
 کارکنان کی گرفتاریاں، نسل پرست سندھ حکومت اورعسکری ٹولے کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے
غیرقانونی چھاپے گرفتاریوں سے وفاپرست کارکنان کو خوف زدہ  نہیں کیاجاسکتا 
لندن۔۔۔15، جنوری2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اورحیدرآبادکے مختلف علاقوںمیں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر رینجرز کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاپرست کارکنان کی گرفتاریاں پیپلزپارٹی کی نسل پرست سندھ حکومت اورعسکری ٹولے کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے ۔ 
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی اور حیدرآباد میں بانی وقائد جناب الطاف حسین کے بینرز اور وال چاکنگ 
سے پیپلزپارٹی کی نسل پرست سندھ حکومت اور مہاجرقوم کے غداروں کا عسکری ٹولہ شدید بوکھلاہٹ کا شکارہے ، یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتارکرانے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میںایم کیوایم کے کارکنان سید محسن علی ، اذان عرف پونی، ریاض شیخ اور جاوید اختر کوان کے گھروں پر چھاپہ مارکر گرفتارکرلیا جبکہ قصبہ علیگڑھ سے سابق کونسلر محمد رفیق کو ان کی دکان سے گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل رینجرز نے 9،دسمبر2024ء کو ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن کے کارکن محمد کامران کو گرفتارکیاتھا ۔ 8، جنوری2025ء کو رینجرز نے شیرشاہ سے ایم کیوایم کے کارکنان الطاف مینگل ، بلدیہ ٹاؤن سے محمد اکرم ، قصبہ علیگڑھ سے محمد ساجد ، عبدالوہاب اور نیوکراچی سے ذوالفقارعلی کوگرفتارکیاتھا جوکہ آج تک لاپتہ ہیں اوران کے بارے میں کچھ بتایانہیں جارہا ہے کہ انہیں کس جرم میں گرفتارکیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کی طرح حیدرآباد میں بھی ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پربلاجوا ز وغیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں ، گزشتہ دنوں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے کارکن نفیس صدیقی کو ان کی ملازمت کی جگہ سے گرفتارکرلیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان گرفتاریوں سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ جمہوریت اور عوام دشمن عناصر بانی وقائد جناب الطاف حسین کی عوامی مقبولیت سے شدید خوف کا شکارہیں اورغیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کے ذریعے وفاپرست کارکنان وعوام کوپرامن جمہوری اور سیاسی سرگرمیوں سے باز رکھنے کی شرمناک کوشش کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلاجواز اورغیرقانونی چھاپے گرفتاریوں سے وفاپرست کارکنان کو نہ تو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے اورنہ ہی انہیں پرامن سیاسی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے تمام گرفتارکارکنان کوفی الفور رہاکیاجائے اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اوران کے خلاف جھوٹے مقدمات کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز اورغیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور پیپلزپارٹی کی انتقامی کاررائیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔
٭٭٭٭٭

1/17/2025 5:54:14 PM