پاکستان کے ممتاز سرجن اورپاکستان میں گردوں کے سب سے بڑے اورمفت اسپتال SIUT '' کے بانی ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کی علالت
پر ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین کااظہار تشویش
ملک بھر کے عوام سے پرزوراپیل ہے کہ وہ ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کی جلدصحتیابی اوردرازی عمر کے لئے خصوصی دعاکریں۔ الطاف حسین
لندن…19 جنوری 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین نے پاکستان کے ممتاز سرجن اورپاکستان میں گردوں کے سب سے بڑے اورمفت اسپتال SIUT ''سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن '' کے بانی ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیاہے اوراللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی ہے کہ وہ ڈاکٹرادیب رضوی کوصحتِ کاملہ عطافرمائے اوران کی عمر دراز فرمائے۔ جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست کارکنوں اورملک بھر کے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کی جلدصحتیابی اوردرازی عمر کے لئے خصوصی دعاکریں۔
٭٭٭٭٭