Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال رکن سید وقاص علی شاہ شہید کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا خراج عقیدت


ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال رکن سید وقاص علی شاہ شہید کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا خراج عقیدت
 Posted on: 3/11/2016
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال رکن سید وقاص علی شاہ شہید کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا خراج عقیدت 
حق پرستی کی راہ میں شہید والوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
سید وقاص علی شاہ شہید کا مقام بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بلند ہے اور وہ آج بھی لوگو ں کے دلوں میں زندہ ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کادلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
وقاص علی شاہ کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 

کراچی ۔۔۔ 11؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی مؤومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال اور سرگرم رکن سید وقاص علی شاہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی اور حق پرست شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ سید وقاص علی شاہ شہید کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید وقاص علی شاہ سچے، وفادار اور شعلہ بیاں مقرر تھے اور شہید نے چھاپے کے دوران ہمت، جرأت اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جس پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید وقاص علی شاہ نے تحریک کے مشن، مقصد اور نظریئے کے فروغ کیلئے ہمیشہ کھل کر اظہار خیال کیا اور شہید کی شعلہ بیانی سے تمام لوگوں پر سکتہ سا طاری ہوجاتا تھا، سید وقاص علی شاہ کی شہادت سے نہ صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ذاتی دکھ اور صدمہ پہنچا بلکہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن اور ہر درد مند دل رکھنے والا شخص افسردہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہید کبھی مرا نہیں کرتے اور سید وقاص علی شاہ شہید کا مقام بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بلند ہے اور وہ آج بھی لوگو ں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سال گزر جانے کے باوجود سید وقاص علی شاہ شہید کے اصل قاتلوں کا قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سید وقاص علی شاہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میں محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سید وقاص علی شاہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث اصل قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت ترین سزا دی جائے۔ 


7/19/2024 8:32:31 PM