Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیلوں میں اسیرایم کیوایم کے کارکنان کو بندوارڈ کرنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی


جیلوں میں اسیرایم کیوایم کے کارکنان کو بندوارڈ کرنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/12/2016
جیلوں میں اسیرایم کیوایم کے کارکنان کو بندوارڈ کرنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی
اسیرکارکنان سے سے جبراً تحریری حلف لیاجارہا ہے کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
اسیرکارکنان ، اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں ہمت وحوصلے کامظاہرہ کریں، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم ، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ ، ایم کیوایم کے اسیروں کو بندوارڈ کرنے کا فوری نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔12، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جیلوں میں ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کو ظلم وستم کا نشانہ بنانے اور انہیں بند وارڈ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کو کچلنے اور مہاجروں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے ریاستی سطح پر نت نئی سازشیں کی جارہی ہیں ، جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کو ان کے وارڈوں سے نکال کر بلاجواز بند وارڈ کردیااور ان سے جبراً تحریری حلف لیاجارہا ہے کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب نامعلوم نمبروں سے ایم کیوایم کے اسیروں اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے انہیں پیشکش کی جارہی ہے کہ اگر ان پیارے، ایم کیوایم کے غداروں سے رابطہ کرلیں اور ان سے مل جائیں تو لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور اسیرکارکنان کی رہائی عمل میں آسکتی ہے جبکہ دوسری جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی کی پاداش میں ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کو ظلم وستم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور انہیں بندوارڈ کرکے ذہنی وجسمانی اذیت دی جارہی ہے تاکہ ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی جاسکیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسیرکارکنان کو ریاستی مظالم کا نشانہ بناکر انکی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانا نہ صرف غیرآئینی وغیرقانونی ہے بلکہ یہ عمل انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کو تاکید کہ وہ اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں ہمت وحوصلے کامظاہرہ کریں اور اپنے اعصاب مضبوط رکھیں ، انشاء اللہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام ثابت ہوں گی اور ذلت ورسوائی سازشی عناصر کامقدر ثابت ہوگی۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ جیلوں میں اسیرایم کیوایم کے کارکنان کو ظلم وستم کا نشانہ بنانے اور انہیں بند وارڈ کرنے کافوری نوٹس لیاجائے، جیل مینوئل پر اس کی روح کے مطابق عمل کرایا جائے اور سیاسی کارکنان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کامکروہ عمل بندکرایاجائے۔

7/19/2024 8:19:12 PM