Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
مانچسٹر بم دھماکہ دہشت گردی ،وحشت وبربریت اورسفاکیت کامذموم واقعہ ہے ۔ الطاف حسین
Posted on: 5/23/2017
مانچسٹر بم دھماکہ دہشت گردی ،وحشت وبربریت اورسفاکیت کامذموم واقعہ ہے ۔ الطاف حسین
امن اور انسانیت کے دشمن عناصر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے معصوم وبے گناہ انسانوں کاخون بہارہے ہیں
مانچسٹرمیں بزدلانہ حملہ کرکے کنسٹرٹ میں شرکت کرنے والے معصوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کوخون میں نہلادیاگیا
دہشت گردی کے اس مذموم واقعہ نے نہ صرف مانچسٹربلکہ پورے برطانیہ اوردنیابھرکے امن پسند عوام کوغمزدہ کردیا ہے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین
واقعہ پر برطانیہ کی وزیراعظم مسزتھریسا مے ، مانچسٹرکے میئر اینڈی برن ہم سے بھی دلی تعزیت کرتے ہیں۔الطاف حسین
آزمائش اوردکھ کی اس گھڑی میں وزیراعظم تھریسا مے ، وزیرداخلہ ایمبررڈ ،مانچسٹرکے میئر اینڈی برن ہم اورمانچسٹرکے عوام کے ساتھ ہیں
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انٹرنیشنل کمیونٹی اور معاشرے کے تمام طبقوں کو سیاسی ،نظریاتی ،مذہبی اورعلاقائی وابستگی کوپس پشت ڈال کراپنے اتحاداوریکجہتی کامظاہرہ کرناچاہیے ۔
ایم کیوایم دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں برطانیہ اورانٹرنیشنل کمیونٹی کے شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے مانچسٹرمیں ارینا میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس دھماکے میں بچوں، نوجوانوں اورخواتین سمیت متعدد افرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ امن اور انسانیت کے دشمن عناصر اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے معصوم وبے گناہ انسانوں کاخون بہارہے ہیں ، اس سے پہلے لندن کونشانہ بنایاگیااورگزشتہ شب مانچسٹرمیں بزدلانہ حملہ کیاگیااورمانچسٹرارینامیں دھماکہ کرکے وہاں کنسٹرٹ میں شرکت کرنے والے معصوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کوخون میں نہلادیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ دہشت گردی ،وحشت وبربریت اورسفاکیت کاایسا واقعہ ہے کہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردی کے اس مذموم واقعہ نے نہ صرف مانچسٹربلکہ پورے برطانیہ اوردنیابھرکے امن پسند عوام کوغمزدہ کردیا ہے ۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطاکرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعاکی ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ پر برطانیہ کی وزیراعظم مسزتھریسا مے ،وزیرداخلہ مسزایمبررڈاور مانچسٹرکے میئر اینڈی برن ہم سے بھی دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ آزمائش اوردکھ کی اس گھڑی میں آپ اورمانچسٹرکے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی اور معاشرے کے تمام طبقوں کو سیاسی ،نظریاتی ،مذہبی اورعلاقائی وابستگی کوپس پشت ڈال کراپنے اتحاداوریکجہتی کامظاہرہ کرناچاہیے ۔ ایم کیوایم اس سلسلے میں برطانیہ اورانٹرنیشنل کمیونٹی کے شانہ بشانہ ساتھ ہے ۔
*****
8/12/2026 2:15:17 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us