Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

19، جون کا دن پاکستان سمیت مختلف ممالک میں یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا


 Posted on: 6/20/2024

19، جون کا دن پاکستان سمیت مختلف ممالک میں یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لندن۔۔۔20، جون2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 19، جون1992ء کا دن پاکستان سمیت مختلف ممالک میں یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا،شہداء کی قبروں پر حاضری دی گئی، شہداء کے ایصال ثواب قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق19، جون 1992ء کو پاکستان کی تیسری بڑی اور صوبہ سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کیاگیا اور ایم کیوایم کی صفوں سے نکالے گئے افراد پر مشتمل حقیقی ٹولہ تشکیل دیکرایم کیوایم کے دفاتراور کارکنان کے گھروںقبضے کرائے گئے تھے اورحقیقی دہشت گردوں کو قتل وغارتگری کا کھلا لائسنس دیکر ایم کیوایم کے کارکنان کو شہیدکیاگیاتھا ۔19جون کو ایم کیوایم کے خلاف شروع ہونے والاآپریشن کسی نہ کسی شکل میں جاری رہااورآج بھی جاری ہے ۔ ایم کیوایم کے تحت ہرسال کی طرح اس سال بھی 19، جون 1992ء کا دن یوم سیاہ کے طورپر منایاگیا۔19، جون کے شہداء کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایم کیوایم کے سینئر وفاپرست اراکین ، کارکنوںاورہمدرد وں نے شہداء قبرستان کراچی ، پکا قلعہ حیدرآباد اور دیگر قبرستانوں میں شہداء کی قبروں پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ 
یوم سیاہ کے سلسلے میںکراچی ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر شہروں میں ایم کیوایم شعبہ خواتین ، سیکٹروں اوریونٹوں کے تحت شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں وفاپرست بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اور نوجوان کارکنان وہمدردوںنے شرکت کی اور شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ 
یوم سیاہ کے سلسلے میں مختلف شہروں میں سیاہ پرچم لگائے گئے ، وال چاکنگ کی گئی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔
پاکستان کی طرح برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ اوردیگرممالک میں بھی ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے تحت 19، جو ن 1992ء کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اور شہیدوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ لندن میںایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
 19،جون یوم سیاہ کی مناسبت سے سوشل میڈیا پربھی بھرپورسرگرمیاں کی گئی ۔اس حوالے سے سوشل میڈیاٹیم کی جانب سے خصوصی ہیش ٹیگ #TruthAboutOperationBlueFox جاری کیاگیا تھا جو مستقل ٹرینڈ کرتا رہا ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالے سے تصاویر اورویڈیوز بھی بڑی تعداد میں شیئر کی گئیں۔ یوم سیاہ کے موقع پر ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے '' بیٹھک ''کاخصوصی پروگرام فیس بک پر براہ راست نشر کیاگیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر شاہد رضا، ریحان عبادت، مرکزی سیکریٹری اطلاعات قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان اوررکن رابطہ کمیٹی محفوظ حیدری نے شرکت کی ۔ انہوں نے 19، جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف شروع کئے جانے والے فوجی آپریشن کاپس منظر،19جون 92ء اوراس کے بعد پیش آنے والے المناک واقعات پر روشنی ڈالی اوراس حوالے سے اپنی یادداشتوں سے نوجوان نسل کو آگاہ کیاگیا۔



























6/30/2024 9:32:27 AM