Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو غیرقانونی حراست سے فی الفور بازیاب کرایا جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو غیرقانونی حراست سے فی الفور  بازیاب کرایا جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/15/2024
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو غیرقانونی حراست سے فی الفور 
بازیاب کرایا جائے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت سندھ نے انسانیت کی خدمت
 کا عمل جرم بنادیا ہے، رابطہ کمیٹی
 عیدالاضحی کی آمد ہے اور جبری لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں، رابطہ کمیٹی
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، وفاپرست کارکنان کی جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی کامطالبہ
لندن۔۔۔15، جون2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاپرست کارکنان کی جبری گمشدگی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ لاپتہ کارکنان کو غیرقانونی حراست سے فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت سندھ نے انسانیت کی خدمت کے عمل کو جرم بنادیا ہے ۔ مورخہ 30 ،مئی 2024ء کو حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکوں اور آتشزدگی کا المناک واقعہ رونما ہوا تھا، اس واقعے میں جھلس کرزخمی ہونے والے افرادکو کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میںزیرعلاج رکھا گیا تھاجہاں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے امدادی سرگرمیوں اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف تھے۔ متاثرہ خاندانوں دیکھ بھال ، تیمارداری، انہیں کھانا ، پانی اور نقدامداد فراہم کرنے کی پاداش میں پیراملٹری رینجرز اورپولیس نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کاسلسلہ شروع کردیا اور 7،جون سے اب تک ایم کیوایم کے 8 کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے ۔ان لاپتہ کارکنان میں ملیرسے رضوان چاندناولد سلطان چاندنا، ناظم آبادگلبہارسے محمدعرفان ولدعبدالطیف، فیڈرل بی ایریاسے محمد ریحان ولدمحمد سعید، ملیرسے محمدیونس شیرازی ولد محمدصادق ،لیاقت آبادست عابدعلی،اورنگی ٹاؤن سے عرفان خان ولد محمد شریف، اسکیم 33 سے سیدایاز محمود ولد سید خالد محمود اور لیاقت آبادسے بزرگ کارکن عمرملک شامل ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ان کے کارکنان کے بارے میں کچھ بتایانہیں جارہا ہے کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیااوریہ کارکنان کس کی تحویل میں ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عیدالاضحی کی آمد ہے اور جبری لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں۔ 
رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان کی جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیاجائے ، لاپتہ کارکنان کو غیرقانونی حراست سے فی الفور بازیاب کرایاجائے اور ایم کیوایم کی سیاسی ، سماجی اورفلاحی سرگرمیوں پر غیرقانونی وغیرآئینی پابندی کاسلسلہ ختم کرایاجائے۔
٭٭ ٭٭٭



6/25/2024 12:02:14 AM