Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کل بروزہفتہ غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکہ کااحتجاجی مظاہرہ ہوگا


 کل بروزہفتہ غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف  واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکہ کااحتجاجی مظاہرہ ہوگا
 Posted on: 6/14/2024

 کل بروزہفتہ غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف  واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکہ کااحتجاجی مظاہرہ ہوگا
کارکنان وہمدرد، واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکہ کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل

واشنگٹن۔۔۔14، جون2024ئ
 ایم کیوایم امریکہ کے تحت کل بروز ہفتہ واشنگٹن ڈی سی میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ کراچی میں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تحریر وتقریر اور ایم کیوایم کی سیاسی ، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندیوںکے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ مورخہ 15 ،جون بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے اورلندن وقت کے مطابق شام 6 بجے 1600 NW, Pennsylvania Avenue Washington DC میں کیاجائے گا۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدرد شرکت کریں گے ۔ 
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے خلاف گزشتہ کئی برسوںسے فوجی آپریشن جاری ہے اور 30 ،مئی 2024ء کو حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کرزخمی ہونے والے افراد کی کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں دیکھ بھال ، متاثرہ خاندانوں کو کھانا ، پانی اور نقدامداد فراہم کرنے کے لئے امدادی سرگرمیاں انجام دینے کی پاداش میں پیراملٹری رینجرز اور پولیس نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوں کے ایک نئے سلسلے کاآغازکردیا ہے اور 7،جون سے اب تک ایم کیوایم کے 8کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے جبکہ چھاپوںاور گرفتاریوںکاسلسلہ جاری ہے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم کارکنان وہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم امریکہ کے تحت واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں اورایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف جاری ریاستی مظالم پر صدائے احتجاج بلند کریں ۔ 
٭٭٭٭٭



12/21/2024 11:52:40 PM