Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عید الاضحی کے روزحیدرآبادمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم


عید الاضحی کے روزحیدرآبادمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
 Posted on: 6/17/2024

عید الاضحی کے روزحیدرآبادمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
 کراچی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف 7 کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکا ہے 
 حیدرآباد میں چھاپوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ،کراچی سے گرفتارکئے گئے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی 


لندن ۔۔۔ مورخہ 17 جون 2024
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج عید الاضحی کے روزحیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور وفاپرست امیدواروں کے گھروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدر آباد زمیں وفاپرست کارکنان گزشتہ تین ہفتوں سے پریٹ آباد اور مٹیاری میں گیس سلینڈرکے دھماکے کے متاثرین خدمت میں شب و روز مصروفِ عمل ہیں۔ آج عید الاضحی کے موقع پر بھی متاثرین میں کھانے اور گوشت کا انتظام کیا گیاتھا لیکن ان کی امدادی سرگرمیوں کااعتراف کرنے اور اسے سراہنے کے بجائے اورپولیس و رینجرز نے آج حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اوراہل خانہ کوہراساں کیااور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا ۔ اس سے قبل کراچی میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف سات کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں کی شدیدمذمت کی اوراربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ حیدرآبادمیں کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اورکراچی سے گرفتارکئے گئے تمام کارکنوں کو رہاکیاجائے۔ 


12/21/2024 11:25:46 PM