Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے خلاف قائم کی جانے والی ایف آئی آر جھوٹ کا پلندہ اورسراسرمضحکہ خیزہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے خلاف قائم کی جانے والی ایف آئی آر جھوٹ کا پلندہ اورسراسرمضحکہ خیزہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 2/4/2025 1
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے خلاف قائم کی جانے والی ایف آئی آر جھوٹ کا پلندہ اورسراسرمضحکہ خیزہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
یہ ایف آئی آر بہادرآبادٹولے کی تیار کردہ ہے، چند روز قبل بھی بہادرآباد ٹولےنے ایسی ہی جعلی ایف آئی آرسوشل میڈیاپرسرکولیٹ کی تھی
حیدرآباد میں قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں بینرز لگنے سے قوم کے غداروں کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، وہ مخبریاں کرکے چھاپے پڑوارہے ہیں
کارکنوں پر دباؤ ڈالاجارہاہے کہ وہ الطاف حسین کاساتھ چھوڑ دیں اورغداروں کی صف میں شامل ہوجائیں۔ وڈیوبریفنگ سے خطاب
 کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے 
 آرمی چیف جنرل عاصم منیرپاکستان کوزرداری شریف مافیاسے نجات دلانے کیلئے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی پیشکش پر غورکریں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
وہ وقت دورنہیں ہے کہ عوام غداروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر ان کااحتساب کریں گے اورانہیں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی
 ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان،اراکین رابطہ کمیٹی محفوظ حیدری، علی تراوش اورعاطف شمیم کاوڈیوبریفنگ سے اظہارخیال

لندن…4  فروری 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کاسلسلہ فی الفور بند کیاجائے ، حیدرآباد کے کارکنوں کے خلاف قائم کی جانے والی ایف آئی آر سراسرمضحکہ خیز ہے۔ رابطہ کمیٹی نے یہ مطالبہ آج اپنی ایک وڈیوبریفنگ میں کیا۔ وڈیو بریفنگ سے رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی ، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے سابق کنوینر اورسینئرایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان، رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری، علی تراوش اورعاطف شمیم نے خطاب کیا۔ کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے حیدرآباد میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے او رگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں کراچی کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حق میں بینرزاورپوسٹرزلگائے توبہادرآباد ٹولے نے پولیس اورسرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکر یہ بینرز، پوسٹرزاورپینافلیکس اتارے اورکارکنوں کی مخبریاں کرواکرگرفتاریاں کروائیں۔ جب کراچی کی طرح حیدرآباد میں بھی شہرکے مہاجرنوجوانوں نے پکاقلعہ کے گیٹ پر قائدتحریک الطاف حسین کی تصویر والے پینافلیکس لگا ئے توقوم کے غداروں کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ، انہیں کی فرمائش اوردرخواستوں پر حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارے جارہے ہیں ، ان کی ماؤں، بہنوں، بزرگ والدین اوربھائیوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیاجارہاہے، انہیں ہراساں کرنے کے لئے تھانے بلایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سیکٹرای کے کارکن لاریب کو ہفتہ کو پکاقلعہ کے علاقے سے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ حیدرآبادسیکٹربی کے کارکن ارسلان کے گھرپر اس وقت چھاپہ ماراگیاجب ان کی والدہ کاانتقال ہوا تھا، گھرمیں ماتم بپاتھا اورتدفین کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔ پولیس نے میت کے گھرپرچھاپہ مارکراہل خانہ کوہراساں کیا ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے دیگر وفاپر ست کارکنوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے وفاپرست امیدواروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جن میں مجید راجپوت، یاسر راجپوت،امتیازعلی، زوہیب نبی، حمزہ شیخ، رضوان شیخ، حارث جعفری، ندیم راجپوت، محمد وسیم، سیکٹرایف کے مسلم گدی ، اقبال آرائیں، نعیم آرائیں، اسرار شیخ ، اکبرشیخ، عارف اوڈین اور عبدالقیوم عرف ادریس شامل ہیں۔اس کے علاوہ حیدرآباد کے سابق میئر رشید بھائی مرحوم کے گھرپر بھی چھاپہ مارا گیا۔
مصطفےٰ عزیزآبادی نے وفاپرست کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور کہاکہ غداروں کی فرمائش پر وفاپرست کارکنوں کے خلاف جھوٹی اورمن گھڑت ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہیں۔انہوں نے 2 فروری کو 50 کے قریب وفاپرست کارکنوں کے خلاف قائم کی جانے والی ایف آئی آر کو سراسر جھوٹ کاپلندہ اورایک بھونڈا ڈرامہ قراردیاجس میں کہا گیاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان نے قلعہ گراؤنڈ میں جمع ہوکرملک کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس موبائل پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چندروزقبل بھی بہادرآباد ٹولے کی جانب سے ایسی ہی ایک جعلی ایف آئی آر تیارکرکے اسے سوشل میڈیاکے ذریعے پھیلایا گیا تھا اس میں یہی نام تھے جس سے ثابت ہوتاہے کہ یہ ایف آئی آر بہادرآباد ٹولے کی تیار کردہ ہے۔  مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ حیدرآباد ہمیشہ سے ایم کیوایم اوربانی وقائدجناب الطاف حسین سے محبت کرنے والوں کا شہررہاہے ، تمام ترریاستی مظالم کے باوجود آج بھی حیدرآباد کے عوام اپنے محبوب لیڈر قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں بینراورپینافلیکس لگارہے ہیں توقوم کے غداروں اورتحریک کے دشمنوں کی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اوروہ مخبریاں کرکے چھاپے پڑوارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہے کتنے ہی چھاپے مارے جائیں، اب حیدرآباد کے غیوراوربہادرعوام کودبایانہیں جاسکتا اوروہ کسی بھی ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ چھاپوں اور گرفتاریوں کاسلسلہ فی الفور بند کیاجائے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل  کی کہ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کوزرداری شریف مافیاسے نجات دلانے کے لئے تعاون کی جوپیشکش کی ہے اس پر غورکریں کیونکہ اس مافیاسے نجات حاصل کئے بغیرملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ 
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے سینئرایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان، رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری، علی تراوش اورعاطف شمیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے بہادرآباد ٹولے کے ضمیرفروشوں کے کردارکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بہادرآباد ٹولہ کے افراد جنہوں نے اپنی تحریک اورقوم سے غداری کی اب وہ اپنی ہی قوم کے نوجوانوں کی مخبریاں کرکے ، انہیں گرفتار کرواکر گھناؤناعمل کررہے ہیں، کارکنوں کے گھروالوں پر دباؤ ڈالاجارہاہے کہ وہ الطاف حسین کاساتھ چھوڑ دیں اورغداروں کی صف میں شامل ہوجائیں ورنہ ان کے ساتھ یہی کچھ ہوتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام یہ سب کچھ اچھی طرح دیکھ رہے ہیں، وہ وقت دورنہیں ہے کہ عوام قانون کے کٹہرے میں لاکر ان کااحتساب کریںگے اورانہیں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔


2/6/2025 1:13:26 AM