Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
حق پرست نمائندوں کے وفد نے معروف عالم دین شہنشاہ حسین نقوی کی زوجہ کے چہلم نارتھ ناظم آباد کی مسجد باب العلم میں شرکت کی
حق پرست نمائندوں کے وفد نے معروف عالم دین شنہشاہ حسین نقوی کی زوجہ کے چہلم نارتھ ناظم آباد کی مسجد باب العلم میں شرکت کی۔وفد میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، صو بائی اسمبلی کے ارکان، جمال احمد ،انور رضا ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور رکن علماء کمیٹی علی امام بھی موجود تھے۔ایم کیوایم کے وفد نے عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عالم دین شہنشاہ حسین نقوی نے ایم کیوایم کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ دکھ کی گھڑی میں ہمیں یاد رکھنے پر قائد تحریک کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔
Read More    Posted on: 25 Jul 2015
سینئر صحافی و نجی نیوز چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغواء اور تشددپر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے معروف نجی نیوز چینل کے بیورو چیف فہیم احمد صدیقی کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اغواء کے بعد ان پر بہیمانہ تشدد اورہراساں کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کئے جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں لیکن آج تک ایسے عمل میں ملوث کسی اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے
Read More    Posted on: 25 Jul 2015
جنرل راحیل شریف، آئی ایس آئی کے دوسابقہ چیف کے خلاف وزیراعظم نوازشریف کے وزراء کے الزامات کی تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنی عنایت اور فضل وکرم کے طفیل آپ کو مسلح افواج کے منصب اعلیٰ کی سربراہی عطاکی ہے تاکہ آپ بھی خلافت راشدہ کے دوسرے امیر حضرت عمر فاروقؓ بن خطاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انصاف سے کام لے سکیں ۔انہوں نے کہاکہ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ بن خطاب نے فرمایا ہے
Read More    Posted on: 25 Jul 2015
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی کو بر طر ف کر دیا ، اعلامیہ ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے باربار قسمیہ اور حلفیہ بیانات اوروعدوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی کو بر طر ف کر دیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی لندن کے بارے آج یا کل فیصلے کا اعلان کر دیا جائے گا
Read More    Posted on: 25 Jul 2015
ایم کیوایم ختم کرنے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،ایم کیوایم آج بھی منظم ،مضبوط اورمتحدہے،عارف خان ایڈووکیٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا،ایم کیوایم آج بھی منظم ،مضبوط اورمتحدہے جس کی جڑیں عوام کے درمیان تیزی سے پھیل رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کی شب کراچی کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میں کامیابی کے بعدحلف اٹھانے والے حق پرست نمائندوں کی نائن زیروآمدکے موقع پرگفتگوکررہے تھے۔
Read More    Posted on: 25 Jul 2015
الیکشن کمیشن کو آرٹیکل62کے تحت عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلئے خط لکھا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ؓمتحدہ قومی موومنٹ نے آئین کے آرٹیکل62کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلئے خط لکھا ہے ، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ جنرل الیکشن برائے سال 2013ء میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی عمران خان نے قوم کا وقت اور قیمتی اثاثہ ضائع کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار
وڈیو
Read More    Posted on: 24 Jul 2015
علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کے چھاپے اوروہاں سے جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری کا دعویٰ سراسرجھوٹ ،بے بنیاد، خودساختہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے اوروہاں سے جرائم پیشہ شخص کی گرفتاری کے دعوے کوسراسرجھوٹ ،بے بنیاد اور عوام کو گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش قراردیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 24 Jul 2015
منتخب عوامی نمائندے ،مسائل کا شکار عوام کی بھرپور خدمت کریں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کا شکار عوام کی بھرپور خدمت کریں۔ جمعرات کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر کنٹونمنٹ بورڈ کے نومنتخب وائس چیئرمین محمد منصور،حق پرست کونسلرز چوہدری ناصر، بشیراحمد، محمد اکرم اورمنیر یلسن سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے انہیں دلی مبارکبادپیش کی ۔ 
Read More    Posted on: 24 Jul 2015
علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں اورانکے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفورختم کرائی جائے۔ 
Read More    Posted on: 24 Jul 2015
حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ پررینجرزکے چھاپے اورعلی رضا عابدی کےکزن کی گرفتاری پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ پررینجرزکے چھاپے اورعلی رضا عابدی کے کزن کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی غنڈہ گردی اورلاقانونیت قراردیاہے
English
Read More    Posted on: 24 Jul 2015

Urdu News Archive