Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد


ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد
 Posted on: 10/1/2026

ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد #17SepBirthdayOfAltafHussain ایم کیو ایم کینیڈا کے زیرِ اہتمام تقریب میں ساتھیوں اور عوام کی شرکت ٹورانٹو، کینیڈا: ایم کیو ایم کینیڈا کے زیرِ اہتمام ٹورنٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران، کارکنان، خواتین، بچوں اور بچیوں سمیت بڑی تعداد میں ساتھیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا ماحول خوش گوار اور جوش و خروش سے بھرپور تھا اور شرکاء نے قائدِ تحریک کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور حمد و ثناء پیش کی گئی۔ اس کے بعد مقررین نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو 73ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحریک کے تنظیمی سفر، موجودہ حالات اور ساتھیوں کے کردار کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔ عمیر خسرو بھائی رکن رابطہ کمیٹی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین اور تمام مظلوم اقوام کے قائد کو 73ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحریک کے تاریخی اور تنظیمی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اے پی ایم ایس او کے شجر سے ایم کیو ایم کے ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر گئی اور اس کی روشنی پاکستان کے مختلف علاقوں تک پہنچی۔ عمیر خسرو بھائی نے قائدِ تحریک کی سالگرہ کے موقع پر جاری شجرکاری مہم کا بھی خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کیلگری نے سٹی انتظامیہ کے تعاون سے شہر میں 500 پودے لگائے اور اس سلسلے میں تعاون کرنے پر سٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شجرکاری ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے ساتھیوں سے کہا کہ وہ باہمی اتحاد، تنظیمی نظم و ضبط اور آپس کے رابطے کو مضبوط بنائیں اور اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے قائدِ تحریک پر اعتماد برقرار رکھنے اور ان کی قیادت میں تحریک کی منزل کے حصول کے لیے دعا کی، جس پر شرکاء نے بلند آواز سے آمین کہا۔ اقبال بہادر بھائی، آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا، نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو 73ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں تنظیمی نظم و ضبط، باہمی اتحاد اور ساتھیوں کے درمیان اعتماد کی اہمیت پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ اقبال بہادر بھائی نے کہا کہ کسی بھی تنظیمی جدوجہد میں ساتھیوں کا متحد، منظم اور باہمی رابطے میں رہنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تنظیمی فرائض کو ذمہ داری، مستقل مزاجی اور خلوص کے ساتھ انجام دیں اور بدلتے ہوئے حالات میں بھی اپنے حوصلے بلند رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے ساتھیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھیں، ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور تنظیمی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی اعتماد اور اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ساتھی اپنے قائد اور تحریک سے اپنی وابستگی کو مضبوط رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منظم اور متحد ساتھی ہی اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں پورا کر سکتے ہیں۔ خواتین ونگ کی ساتھی عینی باجی نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو 73ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے خواتین ساتھیوں کو تحریک کی سرگرمیوں میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ خواتین تنظیمی سرگرمیوں میں اپنی شرکت کو مزید مؤثر بنائیں اور باہمی رابطے کو مضبوط کریں۔ عمران ملہی بھائی نے بھی قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور دنیا میں رونما ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں اور بدلتے ہوئے عالمی حالات پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے موجودہ دور کے حالات کو سمجھنے اور ان پر نظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر اسرار حسین بھائی، جو قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے چھوٹے بھائی ہیں، نے ڈاکٹر ندیم احسان بھائی، مشیر رابطہ کمیٹی، سمیت دیگر ساتھیوں، بچوں اور بچیوں کے ہمراہ قائدِ تحریک کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ کیک کٹنگ کے موقع پر شرکاء نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی درازیِ عمر، صحت و سلامتی، خیر و عافیت ، کامیابی، تحریک کے شہدا ، اسیر اور لاپتا ساتھیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے دعا میں شرکت کرتے ہوئے بلند آواز سے آمین کہا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کو 73ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

10/4/2026 7:52:02 AM