Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کو تین روزکے اندراندر گرفتارکیا جائے ، الطاف حسین


حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کو تین روزکے اندراندر گرفتارکیا جائے ، الطاف حسین
 Posted on: 6/20/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کو تین روزکے اندراندر گرفتارکیا جائے ، الطاف حسین
اگر موجودہ حکومت نے تین روز کے اندر قاتلوں کوگرفتارنہ کیا تو عوام یہ سمجھنے میں مجبورہوں گے کہ موجودہ حکومت طاہرہ آصف کے قتل میں ملوث ہے
طاہرہ آصف کی شہادت پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں تین روزہ پرامن سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، الطاف حسین
تین روزہ سوگ کے دوران کاروباری، تجارتی ودیگر سرگرمیاں اورٹرانسپورٹ جاری رکھنے کی اپیل
طاہرہ آصف نہایت جری ، نڈر، بے باک اوربہادر خاتون تھیں اورنتائج کی پرواہ کیے بغیرہرجگہ سچ کہاکرتی تھیں
اتحادویکجہتی کے بجائے ملک میں انتشار پھیلانے کاعمل دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے
نجی ٹیلی ویژن سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی خصوصی بات چیت
لندن ۔۔۔19،جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ اگر موجودہ حکومت نے تین روز کے اندراندر حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہید کے قاتلوں کوگرفتارنہ کیا اور حق پرست عوام یہ سمجھنے میں مجبورہوئے کہ موجودہ حکومت ، طاہرہ آصف کے قتل میں ملوث ہے تو پھر ایم کیوایم سے شکایت نہ کی جائے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نجی ٹیلی ویژن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے اور تین روزہ سوگ کے دوران کاروباری، تجارتی ودیگر سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ جاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت کی نیت صحیح ہے تو وہ محترمہ طاہرہ آصف کے قاتلوں کو گرفتارکرسکتی ہے ۔ طاہرآصف نے حق پرستی کی جدوجہد میں اپنی جان کی قربانی دیکر شہادت کا درجہ حاصل کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ طاہرہ آصف نہایت جری ، نڈر، بے باک اوربہادر خاتون تھیں اورنتائج کی پرواہ کیے بغیرہرجگہ سچ کہاکرتی تھیں، اس پاداش میں ایم کیوایم کے دیگررہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کی طرح محترمہ طاہر ہ آصف کو بھی مذہبی انتہاء پسندوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباداکیلی جایاکرتی تھیں، مسلسل دھمکیوں کے باعث انہوں نے مقامی پولیس وانتظامیہ سے رابطہ کرکے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا اورسیکوریٹی فراہم کرنے کی درخواست کی لیکن افسوس حکومت وانتظامیہ کی جانب سے انہیں سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گردوں نے امام بارگاہوں، مساجد ، جمعہ اور عید کی نماز پڑھتے ہوئے نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا، بزرگان دین کے مزارات اورقومی تنصیبات پر حملے کیے، فوجی افسران اورجوانوں کو ذبح کرکے ان کے سرتن سے جداکیے اورسروں سے فٹبال کھیلی۔ حال ہی میں دہشت گردوں نے کراچی ائیرپورٹ پرمسلح حملہ کرکے بے گناہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد طاقت کے ذریعہ اپنی خودساختہ شریعت ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں ۔ دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا توپنجاب حکومت نے پہلے پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹریٹ اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ سے بیرئیرز ہٹانے کا عمل کیا اوردوسرے دن مسلح دہشت گردوں نے پولیس کی سرپرستی میں لاہور میں قتل وغارتگری کابازار گرم کردیا۔ ٹیلی ویژن کے ذریعہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے دہشت گردی، وحشیانہ تشدد،قتل وغارتگری اورلوٹ ماریہ مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے کہ کس طرح پاکستان میں قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت نے بے گناہ شہریوں کے خلاف ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کاسلسلہ بند نہ کیاتو پھر پاکستان میں ایسا انقلاب آئے گا کہ پھر کسی بھی ظالم وجابر کی جاگیریں باقی نہیں رہیں گی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدھ کی صبح حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کومسلح دہشت گردوں نے لاہور میں گولیاں مارکر شدید زخمی کیا گیا اور وہ اسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج 19، جون کو شہید ہوگئیں۔19، جون1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرایا گیاتھا اورآج 19، جون2014ء کوطاہرہ آصف کو شہید کردیا گیا۔اس وقت بھی نوازشریف وزیراعظم اورشہباز شریف اعلیٰ حکومتی عہدے پر فائز تھے جبکہ آج بھی نوازشریف وزیراعظم اورشہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، محترمہ طاہرہ آصف کے لہو نے 19، جون کے شہداء کی یاد تازہ کردی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قتل وغارتگری کے ذریعہ پنجاب کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں کو حق پرستی کی جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا، انشاء اللہ طاہر آصف کا لہو رنگ لائے گا اور پنجاب بھر کے عوام حق پرستی کا پرچم تھام کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا بھر کے تاریخ دانوں، سیاسی تجزیہ نگاروں ، مبصرین اورتھنک ٹینکس سے معلوم کیاجائے کہ جب کسی ملک کی مسلح افواج حالت جنگ میں ہو تو وہاں کی حکومت مسلح افواج کاساتھ دیتی ہے یا نئے نئے محاذ کھول کر ملک کو داخلی انتشار کاشکارکرتی ہے ؟انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن میں مصروف ہے ان حالات میں ملک کو اتحادویکجہتی کی اشدضرورت ہے ،اس کے بجائے ملک میں انتشار پھیلانے کاعمل دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مسلح افواج کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود قومی سلامتی وبقاء، دہشت گردی کے خاتمہ اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فوجی آپریشن جاری رکھیں ، قوم کابچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ 

4/18/2024 3:15:48 PM