Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک کے تمام کارکنوں اورعوام کوایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس پرقائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد


تحریک کے تمام کارکنوں اورعوام کوایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس پرقائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 3/17/2014
تحریک کے تمام کارکنوں اورعوام کوایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس پرقائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد 
شہداء کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ حق پرستی کا پودا آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کاپیغام سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، قبائلی وشمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے
ایک ایک علاقے میں پہنچ چکاہے ۔الطاف حسین
حق پرستانہ جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کو قائدتحریک الطاف حسین کا خراج عقیدت 
تمام ذمہ داران و کارکنان شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہ کریں۔ ایم کیو ایم کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پرپیغام 

لندن ۔۔۔۔ 17مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو ایم کیو ایم کے30ویںیوم تاسیس کی تہہ دل سے مبارک باد پیش کی ہے ۔یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جدوجہدکے تیس سالوں کے دوران تحریک کوکئی بارآگ اور خون کے دریاعبورکرنے پڑے،تحریک کے مشن ومقصدکے حصول کیلئے ہزاروں کارکنوں کواپنی جانوں کانذرانہ پیش کرناپڑا، انہیں در بدری، اسیری ، جلاوطنی اورطرح طرح اذیتوں کا سامنا کرناپڑا لیکن تحریک کے جاں نثارکارکنان ان تمام ترمظالم ،کٹھن ونامساعد حالات اور رکاوٹوں کے باوجود ڈٹے رہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ تحریک کے شہداء کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ تیس سال قبل لگایا جانے والا حق پرستی کا پودا آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے اور دشمن عناصر کی تمام ترسازشوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجودایم کیوایم کاپیغام سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، قبائلی وشمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے ایک ایک علاقے میں پہنچ چکاہے ۔جناب الطاف حسین نے حق پرستانہ جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہ کریں اورشہداء کے لواحقین اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو نہ صرف یاد رکھیں بلکہ ان کی خبر گیری بھی کریں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس یوم تاسیس کو ملک و قوم کیلئے مبارک ثابت فرمائے اور ملک سے دہشت گردی ، انتہاء پسندی کا خاتمہ فرمائے اور ملک و قوم کو امن و استحکام اور سلامتی عطا فرما ئے ۔ 

4/19/2024 7:10:38 AM