Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی، تعلیمی، جسمانی قتل عام، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب پر’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘کا چھٹا روز


مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی، تعلیمی، جسمانی قتل عام، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب پر’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘کا چھٹا روز
 Posted on: 8/22/2016
مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی، تعلیمی، جسمانی قتل عام، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم کی کراچی پریس کلب پر’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘کا چھٹا روز
تادم بھوک ہڑتال کے چھٹے دن ایم کیوایم رہنماؤں اور کارکنوں کو دوپہر ایک بجے تک114گھنٹے گزر چکے 
اب تک بھوک ہڑتالی کیمپ میں کئی سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کے وفود، علمائے کرام، وکلاء، انسانی حقوق کی تنظیموں، تاجر، صنعتکار اظہار یکجہتی کیلئے آچکے ہیں
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بھی چوتھے دن کی شب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال میں شامل ہوگئے
کراچی ۔۔۔22، اگست2016ء
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی پریس کلب کے باہر ’’تادمِ مرگ بھوک ہڑتال ‘‘ مسلسل جاری ہے اور پیر کے دن تادم بھوک ہڑتال کا چھٹا ہے جبکہ دن بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے رہنماؤں اور کارکنان کو دوپہر ایک بجے تک114گھنٹے گزر چکے ہیں۔تادم بھوک ہرتال کے چھٹے روزبھی صبح میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور بھوک ہرتال پر بیٹھے ہوئے افراد سے قومی سطح کے رہنماؤں کی جانب سے نظر انداز کرنے کی شدید مذمت کی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بھی بھوک ہڑتال کے چوتھے دن تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے ۔تادم مرگ بھوک ہڑتال کے پہلے روز سے اب تک بھوک ہڑتالی کیمپ میں کئی سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کے وفود ، علمائے کرام ، وکلاء ، انسانی حقوق کی تنظیموں ، تاجروں ، صنعتکاروں نے یکجہتی کااظہار اور مہاجروں کے خلاف ظلم و تشدد اور غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کی کھل کر مذمت کی ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم کیوایم کے شہداء ، اسیروں اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی جانب سے اپنی دردناک اور المناک داستانیں سنانے کا سلسلہ جاری ہے ، شہداء ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی تصاویر بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی اور وہ انہیں یاد کرکے روتے رہے اور ان کی بازیابی اور رہائی کی دوہائیاں دیتے رہے ۔تادم بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے کئی رہنماؤں کی طبیعت ناساز ہوچکی ہیں جن میں کچھ کو اسپتال بھی شفٹ کیا گیا لیکن وہ ضروری طبی امدادی کے بعد ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر آکر بیٹھ گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد پانی اور غذا نہیں لے رہے ہیں جس کے باعث انہیں شدید نقاہت ، بی پی ہائی اور لو ہورہا ہے جبکہ بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا افراد کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر انہوں نے بھوک ہڑتال ختم نہیں کی تو انہیں ہو مو فیلیمیا اور فالج ہوسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ایم کیوایم کے 6ذمہ داران و کارکنان مورخہ17اگست بروز بدھ کی شب 8بجے سے بیٹھے ہوئے ہیں جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، ذاکر قریشی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن رفیع اکبر ، متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اسداللہ خان اور وسیم احمد ترک شامل ہیں اور انہیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مسلسل بیٹھے ہوئے مورخہ 21اگست بروزاتوارکی دوپہر1بجے تک 114گھنٹے ہوگئے ہیں جبکہ مورخہ18اگست بروز بدھ کی شام 4بجے مزید ایم کیوایم کے 10ذمہ داران و کارکنان تادم مرگ بھوک ہڑٹال پر بیٹھ گئے تھے جن میں رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین، ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد ، فیصل رفیق ، ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور ذمہ داران شہزاد، امجد اللہ، جاوید اختر، محمد رشید ، محمد امجد اورکے ایم سی کونسل برائے مخصوص نشست کے رکن سردار گرمکھ سنگھ شامل ہیں اور انہیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے22؍اگست بروز اتوارکی دوپہر1:00بجے تک 94گھنٹے گزر چکے ہیں۔
تصاویر

4/19/2024 5:30:47 AM