Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کاوقفے وقفے سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں مسلسل رابطہ


قائد تحریک الطاف حسین کاوقفے وقفے سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں مسلسل رابطہ
 Posted on: 8/21/2016
قائد تحریک الطاف حسین کاوقفے وقفے سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں مسلسل رابطہ 
تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے کارکنان کی خیریت دریافت کی اورڈاکٹروں کوضروری ہدایات دیں 
میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز ، بھوک ہڑتال کرنے والے ساتھیوں کابلڈپریشر اورشوگرلیول چیک کرتے رہیں، الطاف حسین
کراچی۔۔۔20، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین ،تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں سے مسلسل رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے رہے ۔ گزشتہ چار روز سے جناب الطاف حسین دن رات کی پرواہ کیے بغیر وقفے وقفے سے کراچی پریس کلب کے باہر قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں رابطہ کرکے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے کارکنان کی خیریت دریافت کرتے رہے اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اوررابطہ کمیٹی کے ارکان کوضروری ہدایت بھی دیتے رہے ۔ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب بھی جناب الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں رابطہ کرکے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے ساتھیوں کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں کوہدایت کی کہ وہ وقفے وقفے سے بھوک ہڑتال کرنے والے ساتھیوں کا بلڈپریشر اورشوگرلیول چیک کرتے رہیں اور نقاہت کا شکار ساتھیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔جناب الطاف حسین کی آواز سن کر بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ذمہ داروں اورکارکنوں میں جوش وخروش پایاجاتا ہے اوران کی جانب سے فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہار کیاجارہا ہے ۔ تادم مرگ بھوک کرنے والے کارکنان نے جناب الطا ف حسین کو یقین دلایا کہ تمام تر جسمانی کمزوری اورنقاہت کے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ مہاجروں کے ساتھ ظلم وناانصافیوں کے خلاف آخری سانس تک پرامن جمہوری احتجاج جاری رکھیں گے 
تصاویر

4/25/2024 8:49:23 PM