Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناانصافیوں کامقصد ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کروانا ہے، کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریں گے، خالد مقبول صدیقی


ناانصافیوں کامقصد ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کروانا ہے، کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریں گے، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/28/2015
ناانصافیوں کامقصد ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کروانا ہے، کسی صورت بائیکاٹ نہیں کریں گے، خالد مقبول صدیقی 
حق پرستوں کے بلدیاتی دور میں کراچی دنیا کے اعلیٰ ترین شہروں میں شامل ہو ا تھا لیکن اسے تعصب کی نظر کردیا گیا 
5دسمبر کوعوام کراچی میں منافق جماعتوں کے تابو ت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے، عارف خان ایڈوکیٹ
کراچی کے عوام 5دسمبر کو سب مظالم کا جواب اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے، ہیر سوہو
ایم کیوا یم پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتاہے لیکن نوجوانوں کواس سے قبل مہاجروں کے قتل عام کا نہیں بتایا جاتا، آصف حسنین 
کورنگی ساڑھے تین گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان انتخابی اجتماع سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔28نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کورنگی ساڑھے تین میں منعقدہ بلدیاتی مہم کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ کراچی کے عوام 5دسمبر کے روز کراچی میں منافق جماعتوں کے تابو ت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے،کراچی کے عوام نے ہمیشہ جناب الطاف حسین پر اعتماد کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ سینئر رہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے انتخابی اور تنظیمی دفاتر پر بلاجواز چھاپوں اور غیر آئینی گرفتاریوں کا مقصد ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کروانا ہے لیکن ایم کیو ایم کسی صورت بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، کراچی کے عوام نے پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آج بھی اس شہر کی محنت سے پاکستان کا ہر صوبہ ، قصبہ ، علاقہ پرورش پارہاہے،ملک کے تمام حصوں میں ترقیاتی کام کراچی کے ٹیکس سے چل رہاہے،حق پرستوں کے بلدیاتی دور میں کراچی دنیا کے اعلیٰ ترین شہروں میں شامل ہو ا تھا لیکن اسے تعصب کی نظر کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے کراچی کے عوام کو ہمت اور جذبے عطا کئے ہیں جس کے بدولت آج یہ شہر دبنگی سے اپنے حقوق مانگ رہاہے ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو ایک مرتبہ پھر غلام بناناچاہتے ہیں لیکن الطاف حسین کا نظریہ جب تک زندہ ہے کراچی سمیت ملک کا کوئی مظلوم دوبارہ غلام نہیں بنے گااور 5دسمبر کو حق پرست عوام سب کو بتادیں گے کہ کراچی کا ایک ہی قائد ہے اور وہ جناب الطاف حسین ہیں۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن ہیر سوہو نے کہاکہ کراچی حق پرستوں کا شہر ہے اور اسی جرم کی پاداش میں انہیں کبھی دہشت گرد، کبھی بھتہ خو ر اور کبھی ٹارگٹ کلر بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیاجاتاہے لیکن عوام 5دسمبر کو ان سب مظالم کا جواب اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے اور دنیا کو بتادیں گے کہ صرف اور صرف الطاف حسین ہی پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا کہ ایم کیوا یم پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتاہے لیکن نوجوانوں کو یہ نہیں بتایا جاتاکہ ایم کیو ایم سے پہلے شہر میں کھلے عام مہاجروں کا قتل عام کیا گیا ، کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا اور لسانی بل کے نام پر سندھ میں مہاجروں کی جائیدادوں پر قبضے کرکے مہاجروں خاندانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آ ج کراچی کے عوام باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ دکھ کے وقت انکے ساتھ کو نسی جماعت اور کونسالیڈر ہوتاہے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال نے کہا کہ کراچی کو ایم کیوا یم نے دنیاکے نامور شہروں میں کھڑا کردیا اور آج انتہاء پسندی کے پیروکار کراچی کے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں،ریلی میں خاتون رپورٹر سے بد تمیزی اور بد اخلاقی نے کراچی کے سامنے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اصل چہرہ کھول دیاہے،کراچی کے عوام 5دسمبر کو دنیا کو بتادیں گے کراچی صرف الطاف حسین کا شہرہے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا کہ ایم کیوا یم نے کراچی کو 34کالجز، 23مونوٹیکنک انسٹیٹیوٹ، ٹراما سینٹرز، کارڈک سینٹرز، عالمی معیار کی سڑکیں ،پل اور عالمی معیار کی اسائشیں فراہم کی ہیں لیکن کراچی سب کا ہے کا نعرہ لگانے والوں نے کراچی کے عوام کو سوائے الزامات کے کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ جس وقت طالبان ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے گلے کاٹ رہے تھے اس وقت صرف جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر تھے جنہوں نے طالبان اور اسکے حمایتوں کی مخالفت کی اور نکے خلاف اعلان جنگ کیا لیکن اس کے باوجود جناب الطاف ھسین کے چاہنے والوں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین پیر زادہ نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر طالبان کی حمایتی جماعتیں کراچی پر قبضہ کرنے کی خواہش لیکر کراچی آئی ہیں لیکن کراچی کے عوام 5دسمبر کو بھی انہیں NA246کی طرح شکست دیں گے ،ایم کیوا یم نے کراچی کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار اداکیا ہے اور اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہر کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے دن رات کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام سے نا انصافیوں کی انتہا ء ہو چکی ہے اور اب وقت کا تقاضہ ہے کہ آئندہ نسلوں کی بقاء و سلامتی کیلئے سندھ میں علیحدہ صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے اور محروم عوام کو انکے حقوق دئیے جائیں۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ نے کہاکہ کورنگی کے عوام نے ہمیشہ ایم کیوایم کے منتخب کردہ نمائندوں پراپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے او ر جناب الطاف حسین کے نمائندگان کو ہر انتخاب میں کامیاب کروایا ہے،11جون 1978ء کو جناب الطاف حسین نے جامعہ کراچی سے حق پرستی کے پیغام کا پودا لگایا تھا جوآ ج تناور درخت کی صورت میں کراچی سمیت ملک کے ہرحصے کو اپنا سایہ پہنچارہاہے اور حق پرستی کی اس جہدو جہد میں مہاجروں کے ساتھ ساتھ ملک کے ہر زبان بولنے والے کارکن نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کوایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اپنی منافقت کا نشانہ بنا رہی ہیں ، جماعت اسلامی نے کراچی میں کلاشن کوف کلچر کا آغاز کرکے یہاں تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کو تشدد کی راہ پر گامزن کیا۔





تصاویر

4/20/2024 1:12:02 AM