Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد شہر کے حق پرست عوام نے قائد تحریک کے نامزد امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب کرا کر ثابت کردیا ہے کہ حیدرآباد ایم کیوایم کا قلعہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


حیدرآباد شہر کے حق پرست عوام نے قائد تحریک کے نامزد امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب کرا کر ثابت کردیا ہے کہ حیدرآباد ایم کیوایم کا قلعہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 11/16/2015
حیدرآباد شہر کے حق پرست عوام نے قائد تحریک کے نامزد امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب کرا کر ثابت کردیا ہے کہ حیدرآباد ایم کیوایم کا قلعہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مخالفین نے قائد کے شہر حیدرآباد میں دس جماعتی اتحاد بنا کر یہ پیغام دیا کہ حیدرآباد شہر کو قائد تحریک سے جدا کرنا ناممکن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
حق پرست امیدواران کی کارنر میٹنگ میں عوام کا جم غفیر اس بات کا واضح پیغام ہے کہ فتح حق پرستوں کا مقدر بن چکی ہے،شبیر احمد قائمخانی
عوام کو بیوروکریسی کے ذریعے حقوق سے محروم رکھنے کے لیئے سندھ میں گوروں کا نافذ کردہ نظام رائج کیا جارہا ہے ۔حیدرعباس رضوی
حیدرآبادکے حق پرست عوام 19نومبر کے دن اس شہر سے مفاد پرستوں کا خاتمہ کردینگے ۔ نوید شمسی 
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حق پرست امیدواران کی انتخابی مہم کے حوالے سے سیکٹر C, G,اور Hمیں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگز سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔16نومبر ، 2015
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حیدرآباد شہر کے حق پرست عوام نے قائد تحریک کے نامزد امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب کرا کرثابت کردیا ہے حیدرآباد ایم کیو ایم کا قلعہ ہے ،، قائدتحریک جناب الطاف حسین کے مخالفین نے قائد کے شہر حیدرآباد میں دس جماعتی اتحاد بناکر یہ پیغام دیا ہے کہ حیدرآباد شہر کو قائد تحریک سے جدا کرنا ناممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حق پرست امیدواران کی انتخابی مہم کے حوالے سے سیکٹر G، Cاور H میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارنر میٹنگز میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائمخانی ،ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی ، ایم کیو ایم حیدرآبا د کے زونل انچارج نوید شمسی وراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، دلاور قریشی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی اور زبیر احمد خان سمیت حق پرست امیدواران برائے چیئر مین، وائس چیئرمین و کونسلرز اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مخالفین نے قائد کے شہر حیدرآباد میں دس جماعتی اتحاد بنا کر یہ پیغام دیا کہ حیدرآباد شہر کو قائد تحریک سے جدا کرنا ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدوارن کے خلاف صرف حیدرآباد میں نو ، دس جماعتیں ملکر مقابلہ کر رہی ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حیدرآبا د شہر قائد کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سندھ پر قابض حکمرانوں نے سندھ کو تباہی اور مسائل سے دوچار کیا اور مقامی حکومتوں سے راہ فرار اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا قیام ملک و قوم کی خوشحالی کے لیئے بہت ضروری ہے اور مقامی حکومتوں کے بعد دوسرا مطالبہ انہیں بااختیار بنانے پر مبنی ہوگا تاکہ ہمارا شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مرکز اور صوبائی حکومتوں سے حیدرآباد کی ترقی کے لیئے 30ارب روپے کا پیکیج چاہیئے ہمیں سرکاری سطح پر حیدرآباد شہر میں یونیورسٹی ، ہسپتال ، اور بنیادی سہولتوں پر مبنی پیکیج چاہیئے ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی نے کہا کہ حق پرست امیدواران کی کارنر میٹنگ میں عوام کا جم غفیر اس بات کا واضح پیغام ہے کہ فتح حق پرستوں کا مقدر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا حیدرآباد شہر سے بڑی تعداد میں حق پرست چیئرمین اور وائس چیئرمین و کونسلرز کی بڑی تعداد میں کامیابی ایم کیو ایم مخالفین اور متعصب اینکرز جو ایم کیو ایم کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے ہیں انہیں اپنے محاسبہ کی فوری ضرورت ہے ورنہ انکا محاسبہ حق پرست عوام کریگی ۔کارنر میٹنگز سے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن سید حیدرعباس رضوی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عوام کو بیوروکریسی کے ذریعے حقوق سے محروم رکھنے کے لیئے سندھ میں گوروں کا نافذ کردہ نظام کو رائج کیا جارہا ہے جو ایم کیو ایم کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام جمہوری حکومتوں کے دور میں دیکھنے کو ملا کہ عوامی نمائندوں سے اختیار چھین کر بیوروکریسی کو سونپ دیئے گئے ہیں جسکے خلاف ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں قرار داد لائے گی بلکہ ہم اعلی عدلیہ سے بھی رجوع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ بلدیاتی نظام براہ راست آئین پاکستان سے متصادم ہے۔ کارنر میٹنگ سے حیدرآبا د کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام 19نومبر کے دن اس شہر سے مفاد پرستوں کا خاتمہ کردینگے جو دس جماعتی اتحاد بنا کر عوام کو گمراہ کرنے آئے ہیں۔


4/18/2024 7:24:46 PM