Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سوگ منایا گیا ، ٹرانسپورٹ ، کاروباری سرگرمیاں مکمل معطل رہیں اور سڑکوں پر ہو کا عالم دکھائی دیا

 Posted on: 6/22/2013

یوم سوگ کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اوردفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے 
کراچی کی تصاویر
 میرپور خاص کی تصاویر
ٹنڈوالٰہیار کی تصاویر
اندرون سندھ کے دیگر شہروں کی تصاویر

کراچی ۔۔۔22، جون 2013ء 
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کی شہادت ، ایم کیوایم کے کارکنان کے سرکاری حراست میں ماورائے عدالت قتل ، انہیں گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین واقعات کے خلاف ہفتہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیااور ٹرانسپورٹ ، کاوربارِ زندگی مکمل طور پر معطل رہا اورسڑکوں پر ہو کا عالم دیکھائی دیا ۔ یوم سوگ کے موقع پر صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ، شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا گیا دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور مختلف شہروں کی چورنگی ، چوراہوں، کاروباری مراکز،شاہراوں اور دیگر مقامات پربینرز لگائے گئے جن پر شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت کے کلمات اور سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے ۔

4/25/2024 8:15:26 PM