ایم کیو ایم کے مرکز عزیز آباد کے قریب دوبم دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلا بم ایک رکشہ میں نصب کیا گیا تھا جو مرکزی سڑک پر واقع ایم کیو ایم کے یونٹ 153 کے دفتر کے نزدیک کھڑا تھا ۔ رپورٹس کے مطابق ان دھماکوں میں ایم کیو ایم کے تین کارکنان ہلاک جبکہ تیس سے زاءد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔
|