Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حلقہ این اے 246کے عوام صرف اس وجہ سے اشتعال میں ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت جناب الطاف حسین کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کررہی ہے ،ایم کیوایم نامزد امیدوار کنور نوید جمیل


حلقہ این اے 246کے عوام صرف اس وجہ سے اشتعال میں ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت جناب الطاف حسین کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کررہی ہے ،ایم کیوایم نامزد امیدوار کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/5/2015 1
حلقہ این اے 246کے عوام صرف اس وجہ سے اشتعال میں ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت جناب الطا ف حسین کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کررہی ہے ،ایم کیوایم نامزد امیدوار کنور نوید جمیل 
گزشتہ 28برس میں تمام سیاسی جماعتیں اس نشست پر حصہ لیتی رہی ہیں لیکن کسی نے بھی کسی جماعت کی قیادت پر کیچڑ نہیں چھالی جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت اوررہنما یہ عمل مسلسل کررہے ہیں ، کنور نوید جمیل 
خدارا پی ٹی آئی کے رہنما کراچی کے لوگوں کو گالیاں دینا بند کریں، کنور نوید جمیل 
کراچی کے لوگوں کے دلوں اور سینوں میں دل نہیں الطاف حسین دھڑکتے ہیں، کنور نوید جمیل 
جن لوگوں کے پاس حلقہ انتخاب میں پولنگ ایجنٹ نہیں وہ لاکھوں وو ٹ لینے والی جماعت سے مقابلہ کرنے آئے ہیں ، کنور نوید جمیل 
کریم آباد میں ہونے والے واقع کا الزام انہوں نے مجھ پر لگایا جس سے عمران اسماعیل کی ذہنیت کا اندازہ ہوتاہے ، کنور نوید جمیل 
جب مجھے اس واقعہ کا علم ہوا تو میں نے عمران اسماعیل سے خود رابطہ کیا اور ان کے بلانے اور درخواست پر وہاں گیا، کنور نوید جمیل 
میں نے کریم آباد میں ؂بڑی تعداد میں موجود افراد کو ایک گھنٹہ کی کوششوں کے بعد سمجھا کر گھروں پر بھیجا، کنور نوید جمیل 
کریم آباد واقعہ کے حقائق کے مطابق وہاں موجود پی ٹی آئی کے لوگوں نے ایم کیوایم اور الطاف بھائی کو مغلظات بکیں اور وہاں موجود بلوائیوں نے خواتین اور لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی جس سے اشتعال پھیلا ، کنور نوید جمیل 
ہم کراچی کے لوگوں کے دکھ اور خوشی میں ساتھ ہیں ، ہمارا سب کچھ بلیک اینڈ وائٹ ہے ہمارا کچھ بھی سیتا وائٹ نہیں ہے ، کنور نوید
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس کے جواب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی 05اپریل 2015ء 
حلقہ این اے246کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 246کے عوام صرف اس وجہ سے اشتعال میں آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت ، عمران خان اوررہنماؤں کی جانب سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، اس حلقہ میں گزشتہ 28برس سے انتخاب ہورہے ہیں اور ہر مرتبہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس نشست پرالیکشن میں حصہ لیتی رہی ہیں لیکن کسی نے اپنے خطابات اور باتوں میں کسی جماعت کی قیادت پرکیچڑ نہیں اچھالی جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت یہ عمل مسلسل کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خدارا پی ٹی آئی کے رہنما کراچی کے لوگوں کو گالیاں دینا بند کریں، یہ کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے ، کراچی پاکستان کی پہچان ہے ، آپ جناب الطاف حسین کے خلاف نازیبا رویہ اور زبان استعمال نہ کریں کیونکہ کراچی کے لوگوں کے دلوں اور سینوں میں دل نہیں الطاف حسین دھڑکتے ہیں ۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ پی ٹی آئی کے رہنما جان بوجھ کر لوگوں کو مشتعل کرنے کیلئے کراچی کے لوگو ں کو گالیاں دیتے ہیں اور انہیں زندہ لاشیں کہتے ہیں اور جناب الطاف حسین کیلئے نازیبا الفاظ اور زبان استعمال کرتے ہیں پی ٹی آئی والے ایسا نامناسب عمل اس لئے کررہے ہیں کہ یہ کراچی کے ہمدرد نہیں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس کے جواب میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس کے موقع پر این اے 246کے حلقہ انتخاب کے عوام ، خواتین ، نوجوان ، بچے اوربچیاں بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے جو جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ ابھی کچھ دیر پہلے میں نے عمران اسماعیل کی ایک پریس کانفرنس دیکھی اور اس میں کریم آباد میں ہونے والے واقعہ کا الزام انہوں نے مجھ پر لگایا ہے ، میں بتاتا چلوں کہ جب کریم آباد کا واقعہ ہوا اس وقت میں لیاقت آباد میں بہت بڑی کارنر میٹنگ میں تھا جس میں پانچ ہزار سے زائد لوگ موجو دتھے ، میڈیا بھی وہاں تھا ، وہاں جب مجھے اس واقعہ کا علم ہوا تو میں نے عمران اسماعیل سے خود رابطہ کیا اور ان کے بلانے اور درخواست پر وہاں گیا ، مرکزی قیادت میرے ساتھ گئی اور وہاں پر بڑی تعداد میں موجود لوگ جن کی تعداد 20، 25ہزار سے کم نہیں تھی انہیں ایک گھنٹہ کی کوششوں کے بعد سمجھا کر گھروں پر بھیجا اور جب ہم نے اس واقعہ کے حقائق معلوم کئے تو ہمارے علم میں یہ افسوسناک حقائق آئے کہ پہلے وہاں پر موجود لوگوں نے ایم کیوایم اور الطاف بھائی کو مغلظات بکیں اور وہاں موجود بلوائیوں نے خواتین اور لوگوں کے ساتھ بد تمیزیاں کیں اور جب اس پر لوگوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے وہاں جمع ہونے والے لوگوں پر ڈنڈے برسائے جس کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے ،ہم نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ کھڑا کیا ، لوگوں کووہاں سے بھیجا اور یہ پیشکش کی کہ ہم یہاں پر آپکا کیمپ لگا دیتے ہیں اور آپ کے لوگوں کو بٹھا دیتے اورآپ اپنی مہم چلائیں لیکن ہمارے مثبت رویئے کا پی ٹی آئی نے یہ جواب دیاکہ مجھ پر ہی الزام لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کمشنر ہاؤس میں میٹنگ تھی وہاں پر میں نے بتایا کہ کراچی میں اس سیٹ کے اوپر گزشتہ 28سال سے انتخاب ہورہے ہیں اور ہر مرتبہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیتی ہیں ، لیکن کبھی یہ صورتحال اس وجہ سے پیدا نہیں ہوئی ہے کہ تمام کے تمام لوگ اپنے گفتار ، باتوں میں ، کسی کی قیادت پر کیچڑ نہیں اچھالیں یہاں پر لوگ صرف اس وجہ سے اشتعال میں آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان اور ان کی لیڈر شپ مسلسل الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سمیت پورے کراچی کے لوگ جناب الطاف حسین سے والہانہ محبت رکھتے ہیں ، ہمارے حساب کے مطابق یہاں سے پی ٹی آئی کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے ، دوسرے نمبر پر نہیں ہے ، اور ہمارے حساب کے مطابق ان کو اس سیٹ پر دس یا گیارہ ہزار سے زائد ووٹ ملنے والے نہیں ہیں اور میرے اس دعوے کی شہادت 23اپریل کو پولنگ اسٹیشن سے کھلنے والے ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ، ہمیں قطعی پریشانی نہیں ہے اور میں ان کو بار بار یہ کہہ رہا ہوں کہ الیکشن لڑنا آپ کا حق ہے لیکن خدارا آپ کراچی کے لوگوں کو گالیاں نہیں بکیں ، یہ کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے ، کراچی پاکستان کی پہچان ہے آپ الطاف حسین کے خلاف نازیبا رویہ اور زبان استعمال نہ کریں کیونکہ کراچی کے لوگوں کے دلوں ، سینوں میں دل نہیں الطاف حسین ڈھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی جان بوجھ کر کراچی کے لوگوں کو مشتعل کرنے کیلئے کراچی کے لوگو ں کو گالیاں دیتی ہے اور انہیں زندہ لاشیں کہتی ہے اور الطاف حسین کیلئے نازیبا الفاظ اور زبان استعمال کرتی ہے صرف اس لئے کہ یہ کراچی کے ہمدرد نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2013ء کے الیکشن میں بھی طالبان کو اپنے ساتھ لیکر آئی تھی ،یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ یہ آج بڑی روشن خیالی ، تعمیر و ترقی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ یہ بات ریکارڈ پرموجود ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ میں طالبان کے ساتھ معاہدہ کرکے خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیا جب یہ ملک کی 52فیصد آبادی کو ان کے ووٹ کا حق دینے کو تیار نہیں ہے تو یہ کراچی کو اس کا کیا حق دیں گے ؟ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے جمہوری ادارے نیشنل اسمبلی سیکریٹریٹ کو ایک مہینے تک یرغمال بنا کر رکھا جب تک کہ سپریم کورٹ نے انہیں دھکیل کر باہر نہیں نکال دیا ۔ انہوں نے وہاں پر ایوان بالا کے ممبران کو قومی اسمبلی ، سینیٹ میں نہیں جانے دیا اور قومی اسمبلی کے اراکین کو قومی اسمبلی میں جانے نہیں دیا جو پاکستان کو سب سے بڑا قانون ساز ادارہ ہے ۔ اسی طرح انہوں نے پی ٹی وی کے ساتھ جو کیا اور درجنوں ایسے واقعات ہیں جن میں عمران خان خود اپنے مسلح کارکنوں کو زبردستی پولیس سے چھڑوا کر اپنے ساتھ آزاد کراکر لے کر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی کیا خدمت کرے گی ، پی ٹی آئی کے رہنما خود سپریم کورٹ آف پاکستان میں یہ کیس کیا ہوا ہے کہ امریکہ سے جو رقم شوکت خانم اسپتال کیلئے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے غریب پاکستانیوں کے علاج کی غرض سے بھیجی تھی وہ آٹھ کروڑ روپے پی ٹی آئی نے الیکشن مہم میں خرچ کردیئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے لوگوں کے دکھ اور خوشی میں ساتھ ہیں ، ہمارا سب کچھ بلیک اینڈ وائٹ ہے ہمارا کچھ بھی سیتا وائٹ نہیں ہے ۔ جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں ہیں وہ لاکھوں ووٹ لینے والوں سے مقابلہ کرنے چلے ہیں ، میں اپنے حلقہ انتخاب میں ابھی تک کارنر میٹنگ نہیں کرسکا ہوں اور لوگوں کے پاس جاکر ان سے جذبات قابومیں رکھنے کی اپیل کررہا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے غیر جانبداری اور منصفانہ ،شفاف الیکشن کرانا ، اس کیلئے الیکشن کمیشن پولیس کو مناسب سمجھے ، رینجرز ، فوج کو مناسب سمجھے بلا لے ہم تو یہ کہ رہے ہیں کل بھی یہ کریم آبادپر آئے تو 17پولیس کی موبائلیں تھیں ، واٹر کینین ان کے ساتھ تھے ، انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے میں نے تو کہا ہے کہ رینجرز کی سیکورٹی فراہم کردی جائے ، جہاں کارنر میٹنگ ہے پولیس سے پورے علاقے کا محاصرہ کرادیں تاکہ یہ سکون سے اپنی میٹنگ کر لیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی کی سیاست کرکے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ انتخابی میدان میں مقابلہ کریں تاکہ نتائج پوری قوم کے سامنے آئیں اور آپکا طرز سیاست دنیا دیکھے۔

4/20/2024 9:05:44 AM