Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم دہشت گردوں کے سامنے پسپا ہونے کے بجائے سینہ سپر ہوکر اعلان جنگ کرنے کی سکت رکھتے ہیں ، نثار کھوڑو


ہم دہشت گردوں کے سامنے پسپا ہونے کے بجائے سینہ سپر ہوکر اعلان جنگ کرنے کی سکت رکھتے ہیں ، نثار کھوڑو
 Posted on: 12/19/2014
ہم دہشت گردوں کے سامنے پسپا ہونے کے بجائے سینہ سپر ہوکر اعلان جنگ کرنے کی سکت رکھتے ہیں ، نثار کھوڑو 
ایم کیوایم ملک کے استحکام اور فوج سے اظہار یکجہتی میں ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی سب پر سبقت لے گئی ،رہنما مسلم لیگ ف کامران ٹیسوری 
پاکستان میں دہشت گردی کی بنیاد ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی، رہنما پاکستان عوامی تحریک سید اوسط علی 
ایم کیوایم کی لیڈر شپ کو سلام جس نے پہل کی اور سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا، حلیم عادل شیخ 
جنہوں نے پاکستان کو دولخت کیا انہوں نے سانحہ پشاور کرکے پاکستان کے سینے میں خنجر گھونپ دیا ہے، رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی 
جناب الطاف حسین نے ظالموں اور جابروں کے نام لیکر بتایا کہ کون کون دہشت گرد ہے، رہنما مجلس وحدت المسلمین سید علی حسین نقوی
ایم کیوایم کے تحت ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر پر سانحہ پشاور اور مسلح افوا ج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ عظیم الشان ریلی کے شرکاء سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا خطاب 
کراچی ۔۔۔19، دسمبر2014ء
وڈیو
 مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے سانحہ پشاور کے خلاف اور مسلح افواج سے اظہا ری یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے منعقدہ قومی یکجہتی ریلی کے اقدام کو سراہااور اس بات کا برملا اظہار کیا کہ جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحدکردیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو ، مسلم لیگ ف کے رہنما کامران ٹیسوری ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما سید اوسط علی ، مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ ، مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید علی حسین نقوی نے تبت سینٹر پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام منعقدہ قومی یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کے شرکاء سے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی ریلی کے کامیاب انعقاد پر متحدہ قومی موومنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ایم کیوایم نے سانحہ پشاور پر طالبان دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو متحد کرکے دنیا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 16دسمبر کوہمارے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ، بچے پشاور یا کہیں بھی رہتے ہوں وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں ، پاکستان کے بچوں پر حملہ کیا گیا اور ان کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں کے سامنے پسپا ہونے کے بجائے سینہ سپر ہوکر اعلان جنگ کرنے کی سکت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے ہورہے ہیں لیکن ہمیں وہ پرانا پاکستان چاہئے جہاں مائیں ، بہنیں اور بچے محفوظ تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب اپنی عزت اور ایسی حکمرانی چاہتے ہیں جو ہمیں تحفظ دے سکے ، ہماری اپنی اپنی پارٹیاں اورمنشور ہوں گے لیکن ہم سب پاکستانی ہیں اورہم نے ایک دوسرے کے تحفظ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ، دنیا مانتی ہے کہ پاکستان طاقت کا سرچشمہ ہے اور اس کے خلاف کوئی دہشت گردی اور سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کے استحکام اور فوج سے اظہار یکجہتی میں ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی سب پر سبقت لے گئی ہے ، سانحہ پشاور جن لوگوں نے کیا ہے وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں بلکہ درندے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان سانحہ پشاور نہ کرتے تو پاکستان قوم جو اچھے اور برے طالبان کے چکر میں پڑ گئی تھی کبھی نہ جاگتی ، اب سب سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک ہی منشور بنانا ہوگا۔ انہوں نے سانحہ پشاور کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ کھڑے ہوکر انہیں سلام عقیدت پیش کریں جس پر ریلی کے شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے سندھ کے رہنما سید اوسط علی نے کہا کہ ایم کیوایم اورریلی کے شرکاء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اتنی بڑی ریلی کا انعقاد کیااور پیغام دیدیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کی بنیاد ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی ، جب افغانستان میں لشکر بھیجا گیا تو وہ خاص مسلک کے لوگوں پر مشتمل تھا ، پاکستان بنانے میں بھی کچھ لوگوں نے مخالفت کی تھی جو کہتے تھے قائد اعظم ؒ کافر اعظم ہیں اور وہ لوگ آج پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف ہمیں واضح مؤقف اپنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور میں بچوں کو شہید کرنے والے یزیدی ٹولے کے خلاف اعلان جنگ ہوگیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وہی ہیں جو طالبان کو بھائی او ربچے کہتے ہیں اور قتال فی سبیل اللہ کا درس دیتے ہیں ، ان کے خلاف سخت ایکشن اور خاتمہ کی ضرورت ہے اور عملی اقدام ناگزیر ہے ۔ مسلم لیگ ق سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پشاور میں معصوم بچوں کی جانیں لی جاتی ہیں تو ہمارے دل پھٹ جاتے ہیں ۔ میں ایم کیوایم کی لیڈر شپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس نے پہل کی اور سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا یہی اتحاد آج اور کل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو دہشت گردوں کو شہید قرا ردیتے ہیں ان کا بائیکاٹ ہونا چاہئے اور ان کا قلع قمع کرکے پرانے تانے بانوں کو دیکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اب پالیسی کلیئر کرنی ہوگی اور قومی جنگ لڑنی ہوگی ، سیاسی جماعتوں کو اپنے نظریات ایک طرف رکھ کر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھنا ہوگی ۔مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں خارجی ، ظالمان اور طالبان نہ نجانے کیسے کیسے ظالم لوگ آگئے ہیں ، ہم 16دسمبر 1971ء کے سانحہ کو یاد کررہے تھے اور ان کی حب الوطنی کا ذکر کررہے تھے کہ انہی قوتوں نے جنہوں نے پاکستان کو دولخت کیا آج پھرسانحہ پشاور کرکے پاکستان کے سینے میں خنجر گھونپ دیا ہے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کی قیادت اور ریلی کے شرکاء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے سپہ سالا ر پاکستان کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ طالبان قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے اور ہمیں تجارت نہیں اپنے بچوں اور لوگوں کا تحفظ چاہئے ۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید علی حسین نقوی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے میں سب سے پہلے جناب الطا ف حسین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ظالموں اور جابروں کے نام لیکر بتایا کہ کون کون دہشت گرد ہے ۔ اب حکومت پر فرض ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سانحہ میں شہید بچوں کی ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بچے قربان کردیئے ہیں اور کہا کہ اب بچوں کی مائیں میدان میں کھڑی ہیں اور ظالموں کو جواب دیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ میں مجلس وحدت المسلمین کے قائد کی جانب سے ایم کیوایم کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم مسلح افواج اور ایم کیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔ پاکستان سنی موومٹ کے چیئرمین سراج الحق قادری نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بچوں کا دکھ ایم کیوایم کو ہے ، سراج الحق اور منور حسن کہیں نظر نہیں آرہے ہیں ۔ ایم کیوایم نے دہشت گردی کے خلاف وہ کیا جو مذہبی جماعتوں کو کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب جناب الطاف حسین نے کہا کہ طالبان آگئے ہیں کسی نے یقین نہیں کیا اور انہوں نے کہا کہ داعش والے آرہے ہیں اس پر بھی مذاق اڑایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے تمام شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہوں ۔

 

4/18/2024 1:54:24 PM