Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبوت ہیں توقوم کے سامنے ثبوت پیش کرے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی


مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبوت ہیں توقوم کے سامنے ثبوت پیش کرے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 12/28/2025

مصطفےٰ کمال کے پا س ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبوت ہیں توقوم کے سامنے ثبوت پیش کرے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
 ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے والد فاروق احمدمرحوم نے خودمیڈیاپر کہا تھا کہ عمران فاروق  کے قاتل مصطفےٰ کمال کے ساتھ بیٹھے ہیں 
مصطفےٰ کمال نے بیہودہ الزامات لگاکر اپنی مکروہ اور گھناؤنی سیاست میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے صاحبزادوں کوگھسیٹنے کی انتہائی شرمناک کوشش کی ہے 
 ابھی مرحومہ شمائلہ عمران کی تدفین کو24گھنٹے نہیں گزرے،ان کاخاندان غم سے نڈھال ہے، قوم دکھی ہے،ایسے موقع پر بیہودہ زبان پر مبنی پریس کانفرنس کا کیاجواز ہے؟ رابطہ کمیٹی
تمام نیوزچینلز کے مالکان اورایڈیٹرز سے درخواست ہے کہ اپنے چینلز پر گالم گلوچ، مغلظات اوربدزبانی نشرکرنے سے گریز کریں۔ قاسم علی رضا
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا مصطفےٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل 

لندن……28  دسمبر 2025ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفے عزیزآبادی نے مصطفےٰ کمال کی پریس کانفرنس میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کاالزام ایم کیو ایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین پرلگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ الزامات سراسرجھوٹ،من گھڑت اورشرمناک ہیں۔ انہوں نے مصطفےٰ کمال کو چیلنج کیاہے کہ اگراس کے الزامات سچے ہیں اوراس کے پا س ان الزامات کے ثبوت ہیں تووہ قوم کے سامنے ثبوت پیش کرے۔ 
انہوں نے یہ بات اتوار کی شام رابطہ کمیٹی کے ہمراہ اہم اورتفصیلی وڈیوبریفنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ وڈیوبریفنگ سے ڈپٹی کنوینرزقاسم علی رضا، شاہد رضا، ریحان عبادت، عاطف شمیم، رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری، مطلوب زیدی، یوسف سعید اورکاشف زیدی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ مصطفےٰ کمال نے اپنی پریس کانفرنس میں بانی وقائد جناب الطاف حسین کے خلاف جو انتہائی غلیظ اوربیہود زبان استعمال کی ہے،جومغلظات دی گئی ہیں اور جوگھناؤنے الزامات لگائے ہیں ہم اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 
 مصطفے عزیزآبادی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ اورایم کیوایم کی سینئر رکن مرحومہ شمائلہ عمران کی تدفین کو24گھنٹے بھی نہیں گزرے، ابھی ان کاکفن بھی میلانہیں ہوا، نہ صرف ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے صاحبزادے، مرحومہ شمائلہ عمران کی بیمار والدہ،ان کی بہنیں، بھائی اورتمام خاندان صدمے اور غم سے نڈھال ہے،بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری قوم دکھی ہے، ہرفردایک دوسرے سے تعزیت کررہاہے،ایسے موقع پر مصطفےٰ کمال کا گھناؤنے اور من گھڑت الزامات پر مبنی اس پریس کانفرنس کاکیاجواز ہے؟ سب سے بڑھ کراس پریس کانفرنس میں جو انتہائی غلیظ اوربیہودہ زبان استعمال کی گئی ہے، اس پر ہم ہی نہیں بلکہ دیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق والے سیاسی کارکنان، صحافی،تجزیہ نگار،یوٹیوبرزہر باشعورفرد اس کی مذمت کررہاہے۔ 
مصطفےٰ عزیزآبادی نے قلم کی حرمت کاپاس رکھنے والے تمام صحافی بھائیوں،تجزیہ نگاروں، یوٹیوبرزاوروی لاگرزسے بھی درخواست کی کہ وہ بھی اس پر ضروراظہارخیال فرمائیں کہ ایسے دکھ اورغم کے ماحول میں یہ گالم گلوچ، بیہودگی، بدزبانی کاکیاجواز ہے؟کیاکسی مہذب قوم کے فرد کویہ زیب دیتاہے؟ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال کو 9دن گزرگئے لیکن مصطفےٰ کمال کومرحومہ شمائلہ عمران کے گھرجاکرغمزدہ لواحقین سے تعزیت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی اور آج دس روز بعد یہ منظر عام پر آئے توبھی مغلظات بک رہے ہیں اورگالیاں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل کے حوالے سے شرانگیز الزامات لگارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل کے حوالے سے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے والد مرحوم فاروق احمد کا ایک صحافی کودیا گیا بیان بھی پیش کیاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کوہم جانتے ہیں،وہ مصطفےٰ کمال کے ساتھ بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق شہیدکے والدنے خودبتادیاہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا کھراکہاں ملتاہے۔
 مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کاقتل 16ستمبر 2010ء کولندن میں ہوا،برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس، اسکاٹ لینڈیارڈ،جودنیاکی ایک معتبر ایجنسی ہے، سب نے کافی عرصہ تک اس قتل کی ہرطرح سے تفتیش کی، سینکڑوں لوگوں کے انٹرویوز کئے،مختلف جگہوں پر سرچ کئے،پھروہ اسی نتیجے پرپہنچے کہ بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین پر اس حوالے سے لگائے جانے والے الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اگرایساہوتا تو برطانوی پولیس مقدمہ بناتی اورلندن کی عدالتوں میں مقدمہ چلتا لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہوا جوثابت کرتا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین پر یہ الزام سراسر جھوٹااورغلط ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کاقتل توخود قائدتحریک الطاف حسین کاسب سے بڑانقصان ہے۔ 
 ڈپٹی کنوینرزقاسم علی رضا، شاہد رضا، ریحان عبادت، عاطف شمیم، رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ حیدری، مطلوب زیدی، یوسف سعید اورکاشف زیدی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرمصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل میں قائدتحریک الطاف حسین کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تواس نے یہ ثبوت عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے؟ آج 15سال بعد یہ الزامات کیوں لگارہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مصطفےٰ کمال کی اس غلاظت بھری، بیہودہ اور شرمناک الزامات پر مبنی اس شرانگیز پریس کانفرنس کی ٹائمنگ قابل غورہے۔ ایسے وقت میں جبکہ مرحومہ شمائلہ عمران کاپورا خاندان غم میں مبتلا ہے، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے دونوں صاحبزادے اپنی ماں کی تدفین کے لئے کراچی آئے ہیں توایسے موقع پر مصطفےٰ کمال نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے قتل کے بارے میں پریس کانفرنس کرکے، بیہودہ الزامات لگاکر ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے صاحبزادوں کے ذہنوں کو پوائزن کرنے کی شرمناک سازش کی ہے۔ یہ اپنی مکروہ اور گھناؤنی سیاست میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے صاحبزادوں کوگھسیٹنے کی انتہائی شرمناک کوشش کی ہے،مصطفےٰ کمال کواپنی اس حرکت پر شرم آنی چاہیے۔
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ مصطفےٰ کمال کی غلاظت بھری گفتگوپرہرفرد اس کولعن طعن کررہاہے،پوری قوم اس پر لعنت ملامت کررہی ہے۔ یہ شخص مہاجر قوم کی پیشانی پر ایک بدنمااورسیاہ داغ ہے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی ر ضا نے پاکستان کے تمام نیوزچینلز کے مالکان اورایڈیٹرز سے بصداحترام یہ درخواست کی کہ وہ اپنے چینلز پر ایسی گالم گلوچ، مغلظات اوربدزبانی نشرکرنے سے گریز کریں اورصحافتی اصولوں کاتقاضہ ہے کہ اگرقائدتحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم پرکسی جانب سے کوئی الزام لگایاجائے توہمیں بھی اپنامؤقف پیش کرنے کاموقع دیاجائے۔ 



12/30/2025 11:25:38 PM