Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ افریقہ کی طرز پر Truth and Reconciliation Commission قائم کیاجائے۔


 پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ افریقہ کی طرز پر Truth and Reconciliation Commission  قائم کیاجائے۔
 Posted on: 12/29/2025

پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ افریقہ کی طرز پر Truth and Reconciliation Commission  قائم کیاجائے۔ ………………………………………………………… پاکستان کی معاشی و اقتصادی اورامن عامہ کی صورتحال خراب ہے، ملک آج بھی بیرونی قرضوں اورامداد کے سہارے چل رہاہے،پڑوسی ممالک سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں، ہماری سرحدوں پر بھی خطرات منڈلارہے ہیں، عوام کی اکثریت کی حمایت رکھنے والی سیاسی جماعتوں کوطاقت کے ذریعے زیادہ عرصہ تک دبایا نہیں جاسکتا۔ لہٰذا میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیر صاحب، کورکمانڈرصاحبان اورتمام آپریشنل کمانڈرز اورحکمراں مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے رہنماؤں سے کہتا ہوں کہ ملک آج جن حالات سے دوچارہے اس کے پیش نظر ہمیں اپنی حکومتوں سے زیادہ ملک کو عزیز رکھناہوگا اورماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے بیرونی طاقتوں کے مفادات کے بجائے ملک کے مفادات کوترجیح دینی ہوگی۔ جدید تاریخ میں ہمارے سامنے ساؤتھ افریقہ کی مثال ہے جہاں سفید فام اقلیت نے سیاہ فام اکثریت کو اپناغلام بنایاہوا تھا اس Aparthied کے خلاف سیاہ فام اکثریت نے جدوجہد کی جس میں دونوں جانب کے ہزاروں لوگ مارے گئے۔ سیاہ فام اکثریت کے لیڈرنیلسن مینڈیلا کو27سال جیل میں قیدرکھا گیا۔نیلسن مینڈیلا نے اپنی رہائی کے بعد بدلہ لینے کے بجائے سیاہ فام اورسفید فام عوام کے درمیان قتل وغارتگری اورظلم کے سلسلے کوروکنے کے لئے  Truth and Reconciliation Commission  کا فارمولا پیش کیا جس کے تحت قابض قوتوں اور مقبوضہ لوگوں کے درمیان یہ طے ہوگیا کہ جوکچھ ماضی میں ہوااب وہ نہیں ہونا چاہیے، ہم سچ بولیں، سب اپنی اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں،ایک دوسرے سے معافی مانگیں اورآئندہ وہ غلطیاں نہ کریں۔اس معاہدے کے بعد وہاں امن ہوگیااورسیاہ فام اکثریت اور سفیدفام اقلیت نے ایک دوسرے کے وجود کوتسلیم کرلیا۔  میں پاکستان میں جاری داخلی سیاسی تنازعات کے حل اور ملک میں داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ افریقہ کی طرز پر Truth and Reconciliation Commission کے قیام کی تجویزپیش کرتاہوں۔ ہم خواہ سویلین ہوں یا ملٹری،ہم بھی خلوص نیت کے ساتھ اپنی غلطیوں کوتسلیم کریں اور اس بات کاعہد کریں کہ ہم 1947ء سے جو غلطیاں کرتے چلے آرہے ہیں،ہم ان غلطیوں کونہیں دہرائیں گے۔    اس مقصد کے لئے حکمراں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف اور دیگرجماعتوں کوبھی ساتھ بٹھایاجائے، ان جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل فوری طور پرتین یاچھ ماہ کے لئے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے،تمام جماعتوں کی مشاورت سے ایک نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیاجائے، اس کمیشن میں اگر فوج کے نمائندے بھی شامل ہوں تومجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ کمیشن ایماندارانہ، صاف اورشفاف الیکشن کرائے۔اس دوران فوج بدعنوان عناصر کی گرفت کرے اورمظلوم لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔ فوج اپناکام دلجمعی سے کرے اورسویلین بھی اپناکام دلجمعی سے کریں۔ ہمیں فیصلہ کرناہوگا کہ ہمیں پاکستان کو بچانا ہے یابیرونی ممالک سے بھیک مانگ کر اپنے ملک کوچلانا ہے۔ میں چاہتاہوں کہ فوج اورعوام کے درمیان جوفاصلے پیدا ہوگئے ہیں انہیں ختم کیاجائے، بلوچوں کوبٹھایاجائے، ان سے بات کی جائے، پشتونوں سے بات کی جائے، سرائیکیوں، گلگت بلتستان والوں سے بات کی جائے، کشمیریوں سے بات کی جائے، ان کی خواہشات اورامنگوں کوسامنے رکھ کر مستقبل کالائحہ عمل ترتیب دیاجائے اوراس سب کے لئے میری مدد اورتعاون کی ضرورت ہوتو میں ملک کے لئے غیرمشروط طورپراپنا تعاون پیش کرتاہوں۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 369ویں فکری نشست سے خطاب 28دسمبر 2025ء (مکمل نشست سنئے 👇) youtu.be/VTMitdIp_5Q?si


12/30/2025 9:04:48 PM