Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین


شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/24/2025

شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین #ShumailaImranRIP لندن۔۔۔24، دسمبر2025ء متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق اور ان کی بیوہ شمائلہ عمران کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور شمائلہ عمران کی موت شہادت کی موت ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ایم کیوایم کی سینئر کارکن شمائلہ عمران مرحومہ کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے شمائلہ عمران مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ نے کم عمری میں ایم کیوایم کوجوائن کیاتھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تحریک سے وابستگی میں اضافہ ہوتا گیا۔ مرحومہ نے شہیدوں کی تفصیلات پرمبنی ”راہ حق کے شہیدوں“ کے نام سے ایک کتاب مرتب کی تھی۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایم کیوایم کے ایک ایک شہید گھرجاکر ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے شہیدوں کے کوائف اور شہادت کے واقعات کو جامع کتاب کی شکل دی جوکہ تاریخی دستاویز کے طورپر ہمیشہ یا درکھی جائے گی۔ شمائلہ عمران مرحومہ، شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ اورایم کیوایم کی سرگرم کارکن بھی تھیں، ان کی تجہیزوتکفین کے سلسلے میں جوبھی ہمارے بس میں ہے،ہم کررہے ہیں، ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان اپنا کردار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں، مرحومہ کی وصیت کے مطابق انہیں کراچی میں ان کے والد مرحوم کے پہلو میں سپردخاک کیاجائے گا اور ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کراچی میں مرحومہ کے لواحقین کی دیکھ بھال، گھرپر تعزیت کیلئے آنے والوں اور مرحومہ کی تدفین کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شمائلہ عمران مرحومہ کی میت لندن سے کراچی روانگی کے سلسلے میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھرپورتعاون کیا ہے،میں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل صاحب سے رابطہ کرکے ان سے تعاون کی درخواست کی تھی، ڈاکٹر فیصل نے جس محبت اور عقیدت سے تعاون کیا اس پر میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کیلئے جزائے خیرکی دعا کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شمائلہ عمران مرحومہ کے دونوں صاحبزادے چھوٹے ہیں ان کیلئے میرا گھر حاضرہے اور ہماری کوشش ہے کہ لندن کے علاقے برنٹ اوک میں ایجوئیر اسپتال کے سامنے جس گھر کی خریداری کیلئے ایم کیوایم نے رقم ادا کی تھی وہ گھر دونوں بچوں کے نام ہوجائے تاکہ وہ نہ صرف سکون سے زندگی گزار سکیں بلکہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔جناب الطاف حسین نے مرحومہ شمائلہ عمران کے بلند درجات اور ان کے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

12/24/2025 11:31:43 PM