Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ایڈوکیٹ،رکن کوآرڈی نیشن کمیٹی ایم کیوایم
Posted on: 12/27/2025
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ایڈوکیٹ،رکن کوآرڈی نیشن کمیٹی ایم کیوایم
قائدِ تحریک الطاف حسین کی ہدایت پروفاپرست کارکنان نے 19، دسمبر سے ہی کراچی میں مرحومہ کے گھرپر تمام انتظامات سنبھالے قائدتحریک الطاف حسین نے مرحومہ کی میت پاکستان بھجوانے کے لئے پہلی مرتبہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا جنہوں نے بہت تعاون کیا جوہرعابد ایڈوکیٹ کی شمائلہ عمران مرحومہ کی نمازجنازہ کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو
#ShumailaImranRIP
کراچی ۔۔۔27، دسمبر2025ء ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن جوہر عابد ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شہیدِ انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ اورایم کیوایم کی سینئرکارکن شمائلہ عمران مرحومہ کی نمازِ جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اسمٰعیل ستارہ ، رحمت رحمانی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹراسامہ اورفیصل مجیب بھی موجود تھے ۔ جوہرعابد ایڈوکیٹ نے کہاکہ شمائلہ عمران مرحومہ کی میت لندن سے کراچی روانگی ، مرحومہ کی والدہ کے گھر پروفاپرست کارکنان کی شرکت اورتعزیت کیلئے آنے والوں کیلئے مختلف انتظامات سے میڈیا کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرکوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان اور وفاپرست کارکنان نے دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ رہے اور مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیلئے ہرممکن تعاون کیا۔ جوہر عابد ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ 19، دسمبر کی رات سے ہی کوایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرکراچی میں مرحومہ کی والدہ کے گھرپرتمام انتظامات سنبھالے تاکہ مرحومہ کے لواحقین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس سلسلے میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان مرحومہ کے بھائی ندیم حیدر، عامر اور دیگر سوگوارلواحقین سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلئے کبھی پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ نہیں کیاتھالیکن جب شمائلہ عمران کاانتقال ہواتو قائدتحریک جناب الطاف حسین نے مرحومہ کی میت پاکستان بھجوانے کے لئے پہلی مرتبہ لندن میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے بذاتِ خود ٹیلیفون پر رابطہ کیااوران سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی ۔ ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں بھرپورتعاون کیا جس پر ہم ان کے شکرگزارہیں۔ جوہر عابد ایڈوکیٹ نے کہاکہ شمائلہ عمران فاروق مرحومہ فکری اور ادبی میدان میں بھی سرگرم تھیں، وہ مصنفہ اورکالم نگار بھی تھیں ، وہ مختلف ادوار میں بنتِ نذیر کے نام سے کالم لکھتی رہیں ، مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوںنے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی اورقائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ ٭٭٭٭٭
8/12/2026 10:35:33 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سفاکی سے قتل کئے گئے کراچی
...
11 Aug 2026
صوبوں کی بات پر دریائے سندھ کومہاجروں کے خون سے سرخ کرنے کی دھمکیاں د
...
09 Aug 2026
اگر سندھ تقسیم ہواتوسندھ میں خون کی ندیاں بہیں گی۔ میں دھمکیاں دینے وا
...
08 Aug 2026
79 سال میں ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ ملک میں کمیونزم، سوشلزم، ب
...
08 Aug 2026
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ اورادریس عل
...
06 Aug 2026
حکومت پاکستان کی جانب سے آزادکشمیرالیکشن کی صحیح رپورٹنگ کرنے والے ص
...
05 Aug 2026
کشمیرکا کونہ کونہ لہو لہو ہے لیکن حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے
...
04 Aug 2026
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے لوگوں کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ ا
...
03 Aug 2026
اپنا حق مانگنے پر بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہ رگ کوکاٹ دیا گی
...
31 Jul 2026
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us