Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرپٹ جرنیلوںنے 8فروری کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کاخون کرکے ملک کی بنیادوں کودیمک زدہ کردیاہے۔الطاف حسین


  کرپٹ جرنیلوںنے 8فروری کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کاخون کرکے ملک کی بنیادوں کودیمک زدہ کردیاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 3/19/2024
  کرپٹ جرنیلوںنے 8فروری کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کاخون کرکے ملک کی بنیادوں کودیمک زدہ کردیاہے۔الطاف حسین
 آج بھی ملک کے چپے چپے میں ایم کیوایم کے کارکنان اورالطا ف حسین کے
 چاہنے والے موجود ہیں۔جناب الطاف حسین
 میں رہوںیانہ رہوں، الطاف حسین کانام اوراس کانظریہ زندہ رہے گااورحقوق سے
 محروم لوگوں کی رہنمائی کرتارہے گا۔الطاف حسین
 جنہوںنے اپنی جماعت کی پیٹھ میںچھراگھونپا وہ تحریک اورقوم کے دوست نہیںہوسکتے 
ایم کیوایم کے40 ویںیوم تاسیس کے موقع پر کارکنوںسے بانی وقائدکا خطاب
جنرل ورکرزاجلاس میں پاکستان کے مختلف شہروں، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، ساؤتھ افریقہ، پرتگال، آسٹریلیا، بیلجیئم، فرانس اوردیگرممالک سے کارکنوں کی شرکت 
جناب الطا ف حسین کا خطاب فیس بک، یوٹیوب اورٹک ٹاک پر بھی براہ راست نشرکیاگیا
لندن … 19  مارچ 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج کے کرپٹ جرنیلوںنے 8فروری کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی اورعوامی مینڈیٹ کاخون کرکے ملک کی بنیادوںکودیمک زدہ کردیاہے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے40 ویںیوم تاسیس کے موقع پر گزشتہ روزکارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جنرل ورکرزاجلاس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ اوورسیزمیں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، ساؤتھ افریقہ، پرتگال، آسٹریلیا، بیلجیئم، فرانس اوردیگرممالک سے بھی کارکنوںنے ٹیلیفون لائن کے ذریعے شرکت کی ۔ جبکہ جناب الطا ف حسین کایہ خطاب سوشل میڈیاپر فیس بک، یوٹیوب اورٹک ٹاک پر بھی براہ راست نشرکیاگیا ۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں 11جون 1978ء کو آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن APMSOکے قیام کے ساتھ ہی تحریک کے آغازمیں پیش آنے والی دشواریوں کا زکر کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک کے ابتدائی ایام کے واقعات بیان کئے ،1984ء میں ایم کیو ایم کے قیام اوراس کے بعد پیش آنے والے واقعات ، سانحات اورایم کیوایم کے خلاف مختلف ادوارمیں ہونے ریاستی آپریشن، تحریک میں ہونے والی غداریوں اور موجودہ حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ 40سال قبل جامعہ کراچی میں ایک نوجوان الطاف  حسین پمفلٹ بانٹ کرطلبہ کواپنی تحریک کاپیغام دے رہاتھا، اس وقت طلبہ نے اس کا مذاق اڑایا، مخالف تنظیموں کے کارکنوںنے اس پر طنزیہ جملے کسے،جب اس کی تحریک طلبہ کومتاثرکرنے لگی تواس پراوراس کے ساتھیوںپرحملے کئے گئے، غنڈہ گردی کے ذریعے اس پر تعلیمی اداروں کے دروازبندکردیے گئے،جب تحریک کے کچھ ساتھی دوبارہ کراچی یونیورسٹی گئے توانہیںپھرتشددکانشانہ بنایاگیا۔میں نے ساتھیوںکوحوصلہ دیااوران سے کہاکہ اگرجذبہ صادق، نظریہ پر کامل یقین ہواور مقصدکے لئے کام کرنے کاعزم ہو تواپنے سفرکوجاری رکھنے اورمنزل پرپہنچنے کیلئے نئے نئے راستے کھولے جاسکتے ہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں، لفظ مہاجرزندہ رہے گا،یہ نام آسمانوں پر پہنچے گا، اب ہم گلی گلی جائیں گے، لوگوںکوپیغام دیںگے، ہم نے علاقہ ،علاقہ جاکراپنی تحریک آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا پیغام دینا شروع کیا،ہماری تحریک سندھ بھر میں قائم ہونے لگے توعوامی شمولیت کے لئے 18مارچ 1984ء کوایم کیوایم قائم کی گئی۔ اس لحاظ سے دیکھاجائے تو آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن دنیا کی واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے اپنی مدرآرگنائزیشن کوجنم دیا۔ ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے ہمارا قتل عام کیاگیا، بستیوںپر حملے کئے گئے، سانحہ علی گڑھ، سانحہ حیدرآباد ہوا، سانحہ پکا قلعہ ہوا لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکا، ہم نے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اورباصلاحیت نوجوانوںکواسمبلیوںمیںبھیجا اورایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی اورسندھ کی دوسری بڑی جماعت بنکرابھری۔ایم کیوایم کانظریہ اتنا مضبوط تھاکہ پنجاب ، سندھ، بلوچستان، سرحد، آزادکشمیر اور گلگت  بلتستان کے عوام میں بھی تیزی سے یہ شعورپھیلاکہ ہم بھی اپنے شہروں میں ایم کیوایم قائم کریںگے اور اپنے شہر سے غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوںکو ایوانوں میں بھیجیںگے۔ہم نے 1997ء میںایم کیوایم کادائرہ بڑھاکراسے متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا۔فوج نے ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے 19جون 1992ء کوفوجی آپریشن شروع کیا ، ایم کیوایم میں کئی گروپ بنائے ، حقیقی گروپ بنایا، پاک سرزمین پارٹی بنائی،ایم کیوایم پی آئی بی ، ایم کیوایم بہادرآباد بنائی تاکہ ایم کیوایم کی طاقت کوختم کردیاجائے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ وہ لوگ جو حقیقی، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی میں گئے وہ شہیدوں کی قربانیوں کو بھول کر نظریہ دینے والے والے الطاف حسین سے غداری کرگئے اورتحریک کے خلاف آپریشن کرنے والی قوتوں کے ہاتھوں اپناسوداکرگئے۔ جناب الطا ف حسین نے سوال کیا کہ جو لوگ ایم کیوایم کی وجہ سے ایم این اے، ایم پی اے ، وزیر،مشیر، میئر اورناظم بنے ،جنہیں ایم کیوایم کی بدولت نام ،مقام اورمرتبہ حاصل ہواتھا، کیاوہ اپنی ذات کی بنیاد پر کونسلربھی بن سکتے تھے؟ ان لوگوںنے غداری کرکے اپنی ہی جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ، یہ لوگ قوم کے دوست کس طرح ہوسکتے ہیں۔ فوج نے ان غداروں کو 8 فروری کو دھاندلی کے ذریعے 17سیٹیں دیں لیکن درحقیقت قوم ان کومسترد کرچکی ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ فوج کے کرپٹ جرنیلوںنے 8فروری کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی، غنڈہ گردی اورعوامی مینڈیٹ کاخون کرکے ملک کی بنیادوںکودیمک زدہ کردیاہے اور ان کی انہی پالیسیوں اوراقدامات کی وجہ سے عوام سمجھ رہے ہیں کہ ملک کوآج اس حال پر پہنچانے والے کون ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ فوج نے ایم کیوایم کے خلاف اتنے آپریشن کئے ، ہمارے ہزاروں معصوم وبے گناہ کارکنوںکوقتل کیا، قوم پر بہت مظالم ڈھائے،ایم کیوایم پر پابندی لگادی ، اس کے مرکز نائن زیرو کو سیل کردیا، اسے آگ لگادی، اسے مسمار کردیا، انہوں نے سمجھاکہ یہ ظلم کرکے ایم کیوایم ختم ہوگئی لیکن ایم کیوایم ختم نہیں ہوسکی، آج بھی ملک کے چپے چپے میں ایم کیوایم کے کارکنان اورالطا ف حسین کے چاہنے والے موجود ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں رہوںیانہ رہوں، الطاف حسین کانام اوراس کانظریہ زندہ رہے گااورحقوق سے محروم لوگوں کی رہنمائی کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج ایم کیوایم کا 40واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے ، فوج نے اپنی سازشوںاورپروپیگنڈ وں کے ذریعے ملک بھرکے جن عوام کومجھ سے بدظن کیاتھاوہ بھی آج حقیقت سمجھ گئے ہیں اورالطاف حسین کے قریب آرہے ہیں اوریہ میرے وفاپرست ساتھیوںکی قربانیوں ، عزم وحوصلے ، ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے کی جانے والی جدوجہد کانتیجہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں، طلبہ، طالبات، ماؤں،بہنوں، بزرگوں،نوجوانوں اور ہمدردوں کوایم کیوایم کے 40ویںیوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج ایم کیوایم کے 40ویں یوم تاسیس پر اللہ تعالیٰ شہیدوں کی قربانیوں کو40لاکھ ہی نہیں، 40کروڑ،40ارب، 40کھرب اورکھرب ہا کھرب ثواب عطافرمائے۔ اللہ تعالیٰ لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی اوراسیرساتھیوں کی رہائی کے اسباب پیداکرے،اللہ تعالیٰ شہیدوں، لاپتہ اوراسیرساتھیوں کے اہل خانہ سمیت پوری قوم کی مشکلات دورفرمائے، میرے تمام وفاپرست ساتھیوںکواپنی حفظ وامان میں رکھے اوران کی ثابت قدمی اورقربانیوں پر ان کی سات پشتوں کواس کااجرعطافرمائے اورہماری تحریک کواپنی منزل پر پہنچائے۔ اس موقع پر اجلاس میں موجود کارکنوں نے بھی جناب الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔یوم تاسیس پر ایم کیوایم شکاگوکی جانب سے تیارکردہ ممتازگلوکارآفتاب خان مرحوم کا گایا ہواتنظیمی ترانہ '' قائد یہ دل وجان ترے نام ، ترے نام …ہوجائیںگے ہنستے ہوئے قربان ترے نام ، ترے نام '' پیش کیا گیا ۔ 
 ٭٭٭٭٭

 




4/27/2024 1:14:27 AM