Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخابات میں PTI کودھاندلی سے ہرایاگیا۔الطاف حسین پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ ایجنٹوںسے فارم 45پر دستخط کرالئے گئے تاکہ اپنی مرضی کے نتائج لکھے جائیں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرودیگررہنما اس موقع کو ضائع نہ کریں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں


ضمنی انتخابات میں PTI کودھاندلی  سے ہرایاگیا۔الطاف حسین  پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ ایجنٹوںسے فارم 45پر دستخط کرالئے گئے تاکہ اپنی مرضی کے نتائج لکھے جائیں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرودیگررہنما اس موقع کو ضائع نہ کریں   ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں
 Posted on: 4/22/2024
 
ضمنی انتخابات میں PTI کودھاندلی  سے ہرایاگیا۔الطاف حسین
 پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ ایجنٹوںسے فارم 45پر دستخط کرالئے گئے تاکہ اپنی مرضی کے نتائج لکھے جائیں
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہرودیگررہنما اس موقع کو ضائع نہ کریں 
 ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں 
اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں جب تک عمران خان، بشریٰ بی بی  اور جیلوںمیںقید PTIکی  خواتین اور کارکنوںکورہا نہ کردیا جائے 
 اسٹیبلشمنٹ نے جس طرح ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے ر یاستی مظالم ڈھائے گئے اسی طرح پی ٹی آئی کے ساتھ کیاجارہاہے
ایم کیوایم کی طرح پی ٹی آئی میں بھی کئی گروپ بنادیے گئے
ناانصافی پر احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔ ٹک ٹاک پر نشست سے خطاب

لندن… 22  اپریل 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کودھاندلی کے ذریعے ہرایاگیا،پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہراوردیگررہنماؤں سے کہتاہوں کہ وہ  8فروری کی طرح اس موقع کو ضائع نہ کریں اور ضمنی انتخابات میں کی گئی دھاندلی اورناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں اوراس وقت تک احتجاج جاری رکھیں جب تک عمران خان، ان کی زوجہ بشریٰ بی بی  اور جیلوںمیںقید PTIکی تمام خواتین، بزرگوں اور نوجوانوںکورہا نہ کردیاجائے۔انہوںنے یہ بات اتوار کو ٹک ٹاک پر اسٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
جناب الطاف حسین  نے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت کوعوام نے اقتدارسے نکالاتھایافوج نے نکالا تھا؟ انہوں نے مزیدکہاکہ جس طرح  فوج نے ایم کیوایم کوکمزورکرنے کے لئے اس میں حقیقی، پی ایس پی اورایم کیوایم پی آئی بی، ایم کیوایم بہادرآباد بنائی اسی طرح عمران خان کی پی ٹی آئی کوکمزور کرنے کے لئے اس میں پرویز خٹک کی سربراہی میںپی ٹی آئی پارلیمنٹرین  بنائی، جہانگیرخان ترین کی سربراہی میں استحکام  پاکستان پارٹی بنائی،  پی ٹی آئی نظریاتی بنائی ، اس میں اصل پی ٹی آئی کونسی ہے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ  فوج اوراسٹیبلشمنٹ نے جس طرح ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے ر یاستی مظالم ڈھائے گئے اسی طرح پی ٹی آئی کے ساتھ کیاجارہاہے کہ کوئی بھی عمران خان کاچاہنے والا اورپی ٹی آئی کانام لینے والا نہ رہے ، کوئی عمران خان کے لئے آوازاٹھانے والانہ رہے ۔جس طرح میڈیاپر الطاف حسین کانام لینے پر پابندی ہے اسی طرح عمران خان کا نام لینے پر پابندی ہے ۔ مسلم لیگ اورپی ڈی ایم والے الطاف حسین کی طرح عمران خان کے لئے بھی مطالبہ کررہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعہ پر عمران خان پر آرٹیکل 6کے تحت سزادی جائے ۔ 
 جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں فوج کے تیارکردہ منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کوہرایاگیا، پی ٹی آئی کے کارکنوںاورنمائندوں کوگرفتارکیاگیا۔ اسی طرح آج 21اپریل 2024ء کوہونے والے ضمنی انتخابات میں فوج نے ایک اورشیطانی منصوبہ بنایاگیااورپنجاب میںپولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ ایجنٹوںسے فارم 45پر دستخط کرالئے گئے جبکہ فارم 45پر پولنگ ختم ہونے اورووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد فارم 45پرنتائج لکھے جاتے ہیںاورپھراس پرپولنگ ایجنٹوںسے دستخط کرائے جاتے ہیں لیکن ان ضمنی انتخابات میں پولنگ شروع ہوتے ہی فارم 45پر دستخط کرانے کاصاف مطلب ہے کہ اس پر اپنی مرضی کے نتائج لکھے جائیں۔  جناب الطاف حسین نے کہاکہ ضمنی انتخابات  کے جونتائج سامنے آئے ہیں اس سے ثابت ہوگیاہے کہ  پی ٹی آئی اورسنی اتحاد کونسل کو سازش کے تحت کی گئی دھاندلی کے ذریعے ہرایاگیا۔ انہوںنے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہراوردیگررہنماؤں سے کہا کہ وہ  8فروری کی طرح اس موقع کو ضائع نہ کریں اور ضمنی انتخابات میں کی گئی دھاندلی اور ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں اور اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں جب تک عمران خان، ان کی زوجہ بشریٰ بی بی  اور جیلوںمیںقید PTIکی تمام خواتین، بزرگوں اور نوجوانوںکورہا نہ کردیاجائے۔ احتجاج آپ کاآئینی و قانونی حق ہے 
 



12/21/2024 10:56:10 PM