فلسطین اوراسرائیل کے تنازعہ کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد
جناب الطاف حسین کے تحقیقی اورعلمی مقالے کوکتابی شکل میں مرتب کرلیاگیا
کتاب کانام ''اسرائیل فلسطین تنازعہ …تاریخی حقائق کی روشنی میں '' ہے
مقالے کو اردو، انگریزی اورعربی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے
کتاب کی رونمائی جناب الطاف حسین آج بروزجمعہ 26 اپریل کو لندن وقت
شام 4بجے اورپاکستان وقت رات 8بجے کریں گے
لندن … 25 اپریل 2024ئ
فلسطین اوراسرائیل کے تنازعہ کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے تحقیقی اورعلمی مقالے کو کتابی شکل میں مرتب کرلیاگیا ہے ۔کتاب کانام ''اسرائیل فلسطین تنازعہ …تاریخی حقائق کی روشنی میں '' ہے۔ جناب الطاف حسین کے اس تحقیقی اورعلمی مقالے کو اردو، انگریزی اورعربی زبانوں میں تیارکرکے ایک کتابی شکل میں یکجا کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کی رونمائی بروزجمعہ 26 اپریل 2024ء کو لندن وقت شام 4 بجے اورپاکستان وقت رات 8بجے کی جائے گی۔ کتاب کی رونمائی جناب الطاف حسین کریں گے جس کی کاروائی سوشل میڈیا کے ذریعے جناب الطاف حسین کے یوٹیوب اورفیس بک چینل Revelations with Altaf Hussain پربراہ راست نشر کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ جناب الطاف حسین نے گزشتہ سال 7 اکتوبر2023ء کوحماس کی جانب سے اسرائیل پرحملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر شروع کی جانے والی بمباری اوراس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کے جاںبحق ہونے اور تباہی سے متاثرہوکراس تنازعے پر اپناتحقیقی اور علمی مقالہ تحریر کیا تھا جواب کتاب کی صورت میں مرتب کردیاگیاہے۔
٭٭٭٭