Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

35th Anniversary of APMSO

APMSO WORKERS DONATED BLOOD AT KHURSHEED BEGUM SECRETARIAT BLOOD CAMP

11 Jun 2013     Views: 2520

A camp was established at Khursheed Begum Secretariat   to donate blood on14th World Day for the donation of blood on the occasion of 35th Anniversary of APMSO. Hundreds of APMSO workers who were gathered there
HISTORY WOULD ALWAYS REGARD FOUNDATION OF APMSO: ALTAF HUSSAIN

11 Jun 2013     Views: 6148

Founder and leader of Muttahida Qaumi Movement (MQM) Altaf Hussain has said that the only solution of all the social problems is education. He said that to be a conqueror one does not need to swords but one can certainly conquer the world by knowledge and education. He said that knowledge is God and God is knowledge and people know wish to seek God should seek knowledge and the more you get knowledgeable the nearer you get to the God. He said that
ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا۔
11 Jun 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک اجتماع منعقد کیا گیا ۔ اجتماع کے شرکاء سے میلبورن یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے خطاب کیا اس موقع پر آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے ذمہ داران ،کارکنان و ہمدردوں کے علاوہ میلبورن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا میلبورن یونٹ کے انچارج نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جو پودا آج سے35برس قبل جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے
اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں خون کے عطیات کا کیمپ
11 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع اور خون عطیہ کرنے کے عالمی دن 14کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں خون کے عطیات دینے کا کیمپ لگایا گیا جس میں یوم تاسیس کے اجتماع میں شریک نوجوان طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں پہنچ کر
اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں میٹرک اور انٹر کے جنرل اور سائنس گروپ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں جناب الطاف حسین کی جانب سے شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے
11 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں میٹرک اور انٹر کے جنرل اور سائنس گروپ کے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ یوم تاسیس کے اجتماع سے جناب الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب کے بعد 
اے پی ایم ایس او کے 35 ویں یوم تاسیس پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کیک کاٹا گیا
11 Jun 2013
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید، مصطفےٰ عزیزآبادی،محمدانور، سیدطارق میر، قاسم علی رضا، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان،خواتین کارکنان اوریوکے یونٹ کے ارکان بھی موجودتھے۔
ملک اور معاشرے کے ہر مرض کا علاج علم کے حصول میں ہے، الطاف حسین
11 Jun 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک اورمعاشرے کے ہرمرض کاعلاج علم کے حصول میں ہے،فاتح عالم بننے کیلئے تلوار کا استعمال ضروری نہیں بلکہ علم حاصل کرکے بھی فاتح عالم بناجاسکتاہے۔علم خداہے اورخداعلم ہے۔ جولوگ خداکو حاصل کرناچاہتے ہیں وہ علم حاصل کریں، انسان جتناعلم حاصل کرتاجاتاہے اتناہی خداسے نزدیک ہوتاہے ۔جہاں علم ہوگاوہاں دور دور نفرت نہیں ہوگی بلکہ صرف اورصرف محبت ہوگی،وہاں فرقہ واریت نہیں ہوگی اورانسان مذہب اورفرقہ واریت کے نام پر انسانوں کا قتل نہیں کرے گا۔بدنصیب اورقابل مذمت ہیں وہ لوگ جولڑکیوں کوتعلیم کے حصول سے روکتے ہیں اوراسلام کے نام پرلڑکیوں کے اسکولوں کو بموں سے اڑاتے ہیں،اگراسلام میں عورتوں کاتعلیم حاصل کرناممنوع ہوتاتوعورتوں پر قرآن کا پڑھنا حرام قراردیدیا جاتا۔جناب الطاف حسین نے ان فکرانگیز خیالات کااظہارآج ایم کیوایم کی طلبہ تنظیم ’’ اے پی ایم ایس او ‘‘یعنی آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ اجتماع سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین کاپورا خطاب ’’ علم ‘‘ کے موضوع پر تھااورانہوں نے قرآنی آیات، احادیث نبویؐ ، مختلف حکایات ،قدیم روایات اورسائنسی مثالوں کے ذریعے علم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اورنئی نسل خصوصاًطلبہ وطالبات پر ذوردیاکہ وہ ملک اورمعاشرے کی تعمیروترقی کیلئے علم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں۔
اے پی ایم ایس او کا35 واں یوم تاسیس ؍کارکنان کی جانب سے نائن زیرو پر تجدید عہد وفا کیا گیا
11 Jun 2013
گیارہ جون 2013کواے پی ایم ایس اوکے 35ویںیومِ تاسیس کے موقع پر10جون کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرتجدیدعہدوفامنعقدکیاگیاجس سے ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیااورکارکنان کواے پی ایم ایس اوکے35ویںیوم تاسیس کی دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی 
پاکستان کوتباہی سے بچانے اورصحیح راستے پر ڈالنے کیلئے انقلاب فرانس کی طرزکے انقلاب کی ضرورت ہے۔الطاف حسین
11 Jun 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایک مرتبہ پھر کہاہے کہ پاکستان کوتباہی سے بچانے اورصحیح راستے پر ڈالنے کیلئے انقلاب فرانس کی طرزکے انقلاب کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات پیرکی شب آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پرایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنوں سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔
اے پی ایم ایس او نے ناانصافیوں ا ورحق تلفیوں کی تاریکیوں میں ایک مشعل روشن کی۔الطا ف حسین
11 Jun 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ اے پی ایم ایس او پاکستان کی ایسی منفردطلبہ تنظیم ہے جس نے ایم کیوایم جیسی عوامی انقلابی تنظیم کوجنم دیا۔اے پی ایم ایس او کے 35ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں بانیء تحریک جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اپنے حقوق سے محروم مہاجر طلبہ وطالبات کے حقوق کے حصول اورناانصافیوں کے خلاف11جون 1978ء کوجامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او یعنی آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کاقیام عمل میں آیاتھا
ہمار ی نئی نسل کو وہ تاریخ پڑھائی جاتی ہے جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔الطاف حسین
10 Jun 2013
ہمیں اپنے بچوں کواپنے ملک اورصوبوں کے بڑے بڑے اکابرین ، دانشوروں اور شاعروں کی
تاریخ پڑھاناچاہیے۔انہیں برصغیرکی تاریخ اور مشاہیرکے بارے میں پڑھاناچاہیے
تاریخ کاعلم حاصل کرنے اوراسے بیان کرنے کیلئے ہرقسم کے تعصب اور جانبداری سے بالاترہوناضروری ہے
تعصب اورجانبداری کی سوچ حقائق سے دورلے جاتی ہے ۔نائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگو
اے پی ایم ایس او کا 35واں یوم تاسیس منگل کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جائے گا
10 Jun 2013
اے پی ایم ایس او کا 35واں یوم تاسیس منگل 11جون 2013ء کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیراوردنیا بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر یوم یاسیس کے اجتماعات منعقد ہوں گے
طلباء نقل کے رجحان کو ختم کرنے میں اے پی ایم ایس او کا ساتھ دیں، توصف اعجاز
09 Jun 2013
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل توصیف اعجازنے کہاہے کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔مثبت کتابوں کا مطلع انسان کی ذہنی نشو نما کا ذریع بنتا ہے۔طلبا ء اپنی تعلیم پر بھر پو ر توجہ دیں اور ملک و قو م کی فلاح میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس اوکے تحت علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقد بک ،جاب اینڈ ٹیکنالوجی فئیر کے موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ تعلیم اور تربیت کے 
قوموں اور تحریکوں کی جدوجہد میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کو تاریخ ہمیشہ زندہ رکھتی ہے، توصیف اعجاز
09 Jun 2013
حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کے غریب،پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں کی زینت بنایا جو ملک میں نافذ فرسودہ نظا م کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور قائد تحریک ہی وہ واحد رہنما ہیں جو ملک میں انقلاب لے کر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ چوتھے کُل کراچی مقابلۂ تقاریر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل توصیف اعجاز نے کہا ہے کہ
 

SOCIAL MEDIA